خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 815
خطبات طاہر جلدے 815 خطبه جمعه ۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء وسیع علاقے پر طلوع ہوتی ہے کسی ایک یا دو ملکوں پر طلوع نہیں ہوا کرتی بلکہ آپ جغرافیائی نقطہ نگاہ سے بات کریں تو نصف عالم پر ضرور روشن ہو جاتی ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جب روحانی اصطلاح میں ہم بات کرتے ہیں تو حضرت محمد مصطفی ﷺ کا سورج نصف دنیا کے لئے نہیں بنایا گیا تھا۔اس لئے دنیا کے محاورے مقدرت نہیں رکھتے کے اس صبح کا ذکر کر سکیں جو صبح رسول اکرم ﷺ کے سورج کے طلوع ہونے سے دنیا پر ظاہر ہوئی تھی۔یہ وہ صبح ہے جو بیک وقت کل عالم کو روشن کرنے والی صبح ہے اور کسی ایک افق کو روشن کرنے والی نہیں، کسی دوافقوں کو روشن کرنے والی نہیں، بعض مشارق کو روشن کرنے والی نہیں بلکہ کل عالم کے ہر افق کی ہر مشرق کو روشن کرنے والی صبح ہے۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ کا دل اور حوصلہ بہت بڑا ہونا چاہئے۔قرآن کریم جب کافروں کو فَرِح فَخُورٌ (هود:۱۲) فرماتا ہے تو ان کے چھوٹے دل، ان کے تصورات کی چھوٹی چھلانگوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔جس شخص کے مطلوب چھوٹے ہوں، جس شخص کے مقصود کم ہوں اور ادنی ہوں وہ چھوٹی باتوں سے خوش ہو جایا کرتا ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ کافروں کے مطمح نظر گھٹیا ہوا کرتے ہیں اور تھوڑے ہوتے ہیں ان کے مطلوب اور مقصود چھوٹے ہوتے ہیں۔اس لئے تم دیکھو گے کہ کافر تھوڑ اسا پا کر بھی بہت خوش ہوتا ہے اور فخر کرنے لگ جاتا ہے، چھلانگیں مارنے لگ جاتا ہے۔احمدیوں کو اس بات کو ملحوظ رکھنا چاہئے کہ ہمارے سفر لمبے ہیں، ہمارے مطلوب اور مقصود آفاقی ہیں اور کوئی ایک چھوٹی صبح ہمیں خوشی سے اچھلنے پر مجبور نہیں کر سکتی ، ہم کسی ایک چھوٹی صبح کو دیکھ کر خوشی سے اچھلنے والے لوگ نہیں ہیں۔وہ منازل میں سے ایک منزل ہے جسے ہم نے طے کیا۔لیکن در حقیقت ہماری آخری منزل تمام کائنات پر محمدمصطفی امیہ کے سورج کی صبح کو طلوع کرنا ہے اور تمام عالم کو اس صبح سے روشن کرنا ہے۔اس پہلو سے ایک علاقائی نظر رکھنے والے نہ بنیں بلکہ آفاقی نظر رکھنے والے بنیں۔آپ کی ایک عالمی حیثیت ہے ، آپ کسی ایک ملک کی جماعت نہیں ہیں۔ایک ملک میں اگر دکھ آپ اٹھاتے ہیں تو خدا تعالیٰ کی رحمتیں کثرت کے ساتھ دوسرے ملکوں میں آپ کے لئے راحت کے سامان بھی پیدا کر رہی ہوتی ہے۔اس لئے نہ آپ کی رات کسی ایک ملک سے بنتی ہے نہ آپ کی صبح کسی ایک ملک سے بنتی ہے۔آپ حضرت محمد مصطفی میہ کے غلام ہیں آپ کا پیغام آفاقی ہے، آپ کی رحمت عالمی ہے۔اس