خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 754 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 754

خطبات طاہر جلدے 754 خطبه جمعه ۴ /نومبر ۱۹۸۸ء ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوں۔ایک تو یہ طریق ہے اس پر آپ غور کریں۔دوسرا یہ ہے کہ اگر جماعتیں اس بات کو سرکلر کریں کہ تمام خاندانوں کے مطلع کر دیا جائے کہ آپ کے خاندانوں میں کچھ بزرگ ایسے ضرور ہوں گے جن کے متعلق یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ وہ تحریک جدید کے ممبر نہیں تھے۔تو آپ کو اگر خواہش ہے کہ پتا کریں تو ان بزرگوں کے نام پتے ، کہاں کہاں رہے ہیں وہ۔مثلاً بعض دفعہ یہ ہوا ہے کہ کچھ دیر یوگنڈار ہے پھر کینیا چلے گئے، پھر کسی اور ملک روانہ ہو گئے یا انگلستان یا پھر پاکستان آ گئے۔مختلف ملکوں میں پھرنے والے لوگ ہوتے ہیں اور ان کے ایڈریسز (Adresses) آخری کتاب میں جو موجود ہیں ہمیں پتا نہیں کہ وہ کس وقت کے ہیں۔بعض ایسے نکلے ہیں جو آغاز میں قادیان میں چندہ دینے والے تھے اور ان کا قادیان ہی کا پتا رہا ہے حالانکہ اس عرصے میں وہ نقل مکانی کرتے ہوئے کئی ملک تبدیل کر چکے ہیں۔بعض ایسے ہیں جن کا پتا ہی بعد کا ہے یعنی کسی وقت کسی نے ٹھیک کرا دیا ہو گا تو وہ بعد کا پتا درج ہو گیا۔تو اس پہلو سے اگر ان سے یہ درخواست کی جائے یا عام اعلان بار بار کیا جائے تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خاندان کے بزرگوں کے نام اس دفتر اول کی نسبت سے ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں تو آپ ہمیں بتا ئیں وہ بزرگ کہاں کہاں تھے ، کیا کیا کرتے تھے، کس کس جگہ گئے۔پھر آسان ہو جائے گا وہاں کی فہرست میں جہاں جہاں وہ گئے ہیں ان کے نام تلاش کریں آپ کو کہیں نہ کہیں وہ نظر آجائیں گے انشاءاللہ۔تو بہر حال اگر پوری کوشش کریں تو ایک سال کے اندراندر بہت بڑا کام ہوسکتا ہے۔ایک تحریک چلائی گئی تھی خصوصی معاونین کی پاکستان میں اس تحریک کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے کل وعدوں میں بہت اضافہ ہوا ہے اور تین ہزار نو سو تیس (3,933) احباب اس تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کا طریق کار یہ ہے کہ وہ مقرر کر دیتے ہیں ٹارگٹس کہ اگر آپ ایک ہزار روپیہ دینا چاہتے ہیں تو یہ جو معاونین خصوصی کی پہلی فہرست ہے اس میں آپ داخل ہو جائیں گے۔یعنی اس کا انعام تو خدا نے دینا ہے مگر ایک ٹارگٹ مقرر کرنے سے انسان کے اندر تحریک پیدا ہو جاتی ہے کہ چند قدم اور بڑھا کر میں ہزار والوں میں کیوں نہ شامل ہو جاؤں۔جو پندرہ سو پہ ٹھہرے ہوئے ہیں ان کو بتایا جاتا ہے کہ دو ہزار کا اگلا قدم ہے اس فہرست میں آجائیں۔تو اس طرح رفتہ رفتہ کچھ قدموں میں انہوں نے فہرستیں بنارکھی ہیں۔اتنے قدم پر آکر آپ فلاں منزل میں