خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 690 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 690

خطبات طاہر جلدے 690 خطبه جمعه ۴ ۱ را کتوبر ۱۹۸۸ء ہوئی دولت کا مالک بنایا۔پس اسی طرح آپ جب دوسرے زندگی کے شعبوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہر جگہ آپ کو نیتوں کا فساد دکھائی دیتا ہے۔بعض لڑکے مخلوط تعلیم کے کالج میں داخل ہوتے ہیں۔بعض لڑکیاں مخلوط تعلیم کے کالجوں میں داخل ہوتی ہیں اور اس سے پہلے اگلی نسل کو رنگ رلیاں کرتے ہوئے دیکھ چکے ہوتے ہیں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے دل میں مخفی طور پر ایک یہ کیڑا بھی ہوتا ہے کہ ہم بھی اسی طرح عیش وعشرت کی زندگی بسر کریں گے، اسی طرح آزادانہ میل ملاپ کریں گے اور جس معاشرے کی جھلکی سے وہ متاثر ہو چکے ہوتے ہیں وہ ایک بدنیتی کا بیج بن کے ان کے دل میں جگہ لے لیتی ہے۔اس قسم کی بدنیتیاں عام ہیں اور ان بدنیتیوں سے روکنے کے لئے تقویٰ کا میعار بلند کرناضروری ہے اور لذتوں کے معیار درست کرنے ضروری ہیں۔یہ بہت ہی محنت کا کام ہے، بہت ہی تفصیلی توجہ چاہتا ہی ی ہے اور ایک عرصے کے بعد جب بچے بڑے ہو جائیں اس وقت یہ کام بہت مشکل ہو جاتا ہے۔اسی لئے میں نے بار ہا جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ بچہ جب پنگوڑھے میں ہو ، جب ماں کی گود میں ہو، جب آپ اسے گودیوں میں اچھال کر اس سے کھیلتے ہیں یا اس کی معصوم پیاری باتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں، یہ وہ زمانے ہیں جبکہ نیتیں سیدھی کرنے کا وقت ہوا کرتا ہے۔اس وقت کی نیتیں سیدھی ہوئی ہمیشہ سیدھی رہتی ہیں۔اس وقت اخلاقی تعلیم دینے کی ضرورت ہے اور بچپن کا ابتدائی زمانہ یعنی وہ زمانہ جبکہ ابھی اس پر عبادت فرض نہیں ہوئی ہوتی وہ زمانہ نیتوں کو درست کرنے میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔چنانچہ نماز سے پہلے نیت ضروری ہے اور انسانی زندگی کی تعمیر اور اس کا رخ ڈھالنے کے لئے بچپن سے اس کی نیت کی درستی ضروری ہے تب وہ نماز کے دور میں داخل ہوگا۔یہاں میں نیت کا مضمون وسیع رنگ میں بیان کر رہا ہوں ایک لمبے عرصے پر پھیلی ہوئی نیت کا تذکرہ کر رہا ہوں۔وہ بچہ جس کی نیتیں آپ درست کر دیتے ہیں وہ عبادت کا اہل بن جاتا ہے اور پھر عبادت سے استفادہ کرنے کا اہل بن جاتا ہے۔وہ بچہ جس کی نیتوں میں فتور شامل ہو جاتا ہے اس بچے کے متعلق آپ کوئی ضمانت نہیں دے سکتے اور یہاں ماں باپ دونوں کے اعمال کا بچے کی نیت پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔اسی لئے میں نے بار ہا یہ توجہ دلائی ہے کہ ماں باپ اپنے گھر پر جو اثر پیدا کر رہے ہیں اس کے متعلق متنبہ