خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 63
خطبات طاہر جلدے 63 خطبه جمعه ۲۹ / جنوری ۱۹۸۸ء سیرالیون میں جماعت احمدیہ کی خدمات ( خطبه جمعه فرموده ۲۹ جنوری ۱۹۸۸ء بمقام بوسیرالیون کے انگریزی متن کا اردو ترجمہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے اردو میں فرمایا: الحمدللہ کہ محض اللہ کے فضل کے ساتھ میرا سیرالیون کا دورہ جس قدر گزر چکا ہے بہت ہی کامیاب رہا اور ہر پہلو سے کامیاب رہا اور میں امید رکھتا ہوں کہ بقیہ ایک دوروز جو مجھے اس ملک میں رہنے کی توفیق ملے گی انشاء اللہ ہر رنگ میں اللہ تعالیٰ اس قیام کو مفید بنادے گا۔اس کے بعد حضور نے انگریزی زبان میں خطبہ ارشاد فرمایا جس کا ترجمہ یہ ہے: میں بتارہا تھا کہ محض اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے میرا دورہ سیرالیون اب اختتام پذیر ہو رہا ہے یہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔میں بہت خوش اور مطمئن ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ بقیہ دو تین ایام میں بھی اللہ تعالیٰ اس دورہ کو کامیابی بخشے گا۔میں دلی محبت کے ساتھ سیرالیون کی حکومت اور سیرالیون کے لوگوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں خصوصاً صدر محترم عزت مآب جوزف موموصاحب کا جنہوں نے ذاتی دلچسپی سے میرے دورہ کو کامیاب کرنے میں مدد دی اور ان کی خصوصی شفقت اور تعاون شامل حال ہونے کے نتیجہ میں یہ دورہ کامیاب رہا۔اسی طرح جن سیاسی راہنماؤں ، وزراء کرام ممبران پارلیمنٹ ،شہروں کے میئر صاحبان کو میں دورہ کے دوران ملا انہوں نے بھی اور اسی طرح ہر سطح کے حکومتی افسران خاص طور پر محکمہ پولیس نے پورے ملک میں انتہائی شفقت کا برتاؤ کیا اور ہمیں آرام پہنچایا، بہترین استقبال کیا اور عمدہ طور پر خیال رکھا۔یہ اظہار محبت اور شفقت اور مہمان نوازی جہاں ایک طرف آپ کے صدر محترم اور ان کی