خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 64
خطبات طاہر جلدے 64 خطبہ جمعہ ۲۹/جنوری ۱۹۸۸ء حکومت کی شرافت کا اظہار ہے وہاں یہ ان خدمات کے اعتراف کا اظہار بھی ہے جو جماعت احمد یہ نے اس ملک کیلئے کی ہیں۔جماعت احمد یہ سیرالیون نے بالخصوص اور جماعت احمد یہ عالمگیر نے بالعموم پچھلے پچاس سال سے اس ملک کی جو بے لوث اور مخلصانہ خدمت کی ہے اب اس کے نتائج نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔ہر جگہ لوگ ان خدمات سے باخبر ہیں اور بہت شکر گزار ہیں۔پس الحمد للہ جماعت نے پچاس سال پہلے جو کام انتہائی مشکلات اور خطرات میں شروع کیا تھا اب وہ اپنے شاندار منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے۔تین شعبوں میں جماعت احمد یہ سیرالیون نے ترقی کے میدان میں تیز رفتاری سے قدم آگے بڑھایا ہے جس کا ہم آج مشاہدہ کر رہے ہیں۔نمبر : اللہ تعالیٰ کے فضل سے مبلغین اپنے فرائض غیر معمولی وقف کی روح کے ساتھ اور بے نفس ہو کر ادا کر رہے ہیں۔انہیں لوگوں سے میل جول میں زبانوں پر پورا عبور نہ ہونے کے باعث بعض مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہو گا لیکن وہ انتہائی محنت سے ان مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان میں سے بعض نے تو حیران کن حد تک مقامی زبانوں میں مہارت حاصل کر لی ہے۔مجھے علم ہے کہ بعض ان میں سے کمزور بھی ہیں لیکن میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ آج سے وہ مقامی زبانوں کو سیکھنے کیلئے خصوصی توجہ کریں گے اسی مہارت کے ساتھ جس مہارت سے یہ ملک میں بولی جاتی ہیں تا کہ وہ زبان کے لحاظ سے انہی جیسے لگیں۔اگر چہ محبت کے حوالے سے وہ ہمیشہ انہی میں سے ایک ہیں۔میں خاص طور پر مقامی معلمین کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں جو جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم نہیں رہے، جو بد قسمتی سے جامعہ احمدیہ میں تربیت تو حاصل نہیں کر سکے لیکن جو کمی علم میں رہ گئی تھی وہ اسے اپنے جذبہ اور عزم سے پوری کر رہے ہیں۔وہ انتہائی پر جوش معلمین ہیں مکمل طور پر وقف شدہ اور مقامی زبانوں میں اتنی مہارت رکھتے ہیں اور اتنے اچھے مقرر ہیں اللہ کے فضل سے کہ جب کبھی بھی میں نے ان کو اپنی مقامی زبان میں بولتے سنا اگر چہ میں براہ راست اسے سمجھ تو نہیں سکتا تھا لیکن وہ بیان سیدھا میرے دل میں اتر جاتا رہا۔ان کا پیغام پہنچانے کا انداز بہت عمدہ اور خلوص، وقف اور محبت سے سرشار ہے۔اس جذبہ کے ساتھ کہ یہ پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے۔ان کی