خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 625 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 625

خطبات طاہر جلدے 625 خطبه جمعه ۶ ار ستمبر ۱۹۸۸ء دورہ ماریشس۔احباب کو اخلاقی و روحانی ترقی اور دعوت الی اللہ کی نصیحت ( خطبه جمعه فرموده ۶ ارستمبر ۱۹۸۸ء بمقام ماریشس ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے مجھے مغربی افریقہ کے بعد مشرقی افریقہ کے دورے کی بھی توفیق بخشی اور یہ مشرقی افریقہ کے اس سفر کا آخری ملک ہے جس میں میں آج آپ سے خطاب کر رہا ہوں۔ماریشس مجھے بچپن ہی سے بہت عزیز رہا ہے کیونکہ جب میں ربوہ میں جامعہ کا طالب علم تھا بچپن تو نہیں کہنا چاہئے لیکن کافی عرصے سے، طالب علمی کے زمانے سے مجھے بہت عزیز رہا ہے۔جب میں طالب علم تھا تو ماریشس کے طالب علموں سے بھی جو کالج میں پڑھتے تھے یا جامعہ میں آتے رہے۔اسی طرح جلسہ سالانہ پر ماریشس سے آنے والے مہمانوں سے بھی بسا اوقات بے تکلف مجلسیں لگیں، ان کے ساتھ تعلقات بڑھے اور قریب سے ماریشس والوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔مجھ پر یہ تاثر تھا کہ ماریشس میں بسنے والے بہت خوش اخلاق لوگ ہیں ان میں مزاح کا ذوق بھی بہت ہے یعنی Scence of Humour جس کو کہتے ہیں اور جماعت کے ساتھ بہت اخلاص رکھنے والے اور ذہین ہیں، زرخیز ذہن ہیں ان کے اور اگر یہ خدمت دین کے اوپر مستعد ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت تیزی کے ساتھ نشو ونما پا سکتے ہیں۔یہ میرے عمومی تاثرات تھے ماریشس کے متعلق۔اس لئے ہمیشہ دل میں یہ خواہش رہی کہ کسی وقت ماریشس جا کر وہاں کے حالات کا خود