خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 614 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 614

خطبات طاہر جلدے 614 خطبه جمعه ۲ ستمبر ۱۹۸۸ء ہی نے تو ہے اور وہی آپ کو آزما رہا ہے۔آپ اپنا ہاتھ روکیں تو آپ کی خدا کے سامنے کیا حیثیت رہ جائے گی۔کسی بچے کو آپ پیار سے کچھ ٹافیاں دیں کچھ چاکلیٹ دیں اور اس کے بعد محبت سے کہیں مجھے ایک چاکلیٹ تو واپس کر دو ایک ٹافی تو دو میں بھی کھاؤں اور وہ ہاتھ پیچھے کر کے اکڑ کر آپ کے سامنے کھڑا ہو جائے کہ نہ میں تو نہیں دوں گا میری کم ہو جائیں گی۔کیا آپ کی محبت اس بچے سے ویسی ہی ہوگی جیسی دوسرے بچے سے جس کو آپ نے چند ٹافیاں دی ہوں کھانے کے لئے ایک مانگیں اور وہ ساری پیش کر دے اور اصرار کرے کہ ابا آپ نے ضرور لینا ہے۔دونوں تعلقات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔دونوں سے خون کا ایک ہی طرح کا رشتہ ہے لیکن وہ جو اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے اس کے ساتھ اور قسم کے تعلقات ہوا کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو کبھی خدا اکیلا نہیں چھوڑا کرتا کبھی ان پر غربت نہیں آیا کرتی۔ان کے اموال میں بھی برکت پڑتی ہے، ان کی نسلوں میں بھی برکت پڑتی ہے اور جو خدا سے ہاتھ روک لیا کرتے ہیں ان کی اولادیں بھی ضائع ہو جایا کرتی ہیں۔یہ تو میرا تجربہ ہے ساری دنیا میں۔یعنی ساری دنیا کے احمدیوں پر نظر ڈال کے میں جانتا ہوں کہ جولوگ خدا سے اموال کے معاملہ میں کنجوسی کریں ان کی اولادیں بھی ضائع ہو جایا کرتی ہیں۔نہ انفس رہیں گے نہ اموال رہیں گے۔اس لئے خود اپنی خاطر اگر اور کسی وجہ سے نہ سہی عقل اور ہوش سے خدا کے ساتھ معاملہ کریں وہی رازق ہے، وہی عطا کرنے والا ہے۔جب وہ دین کی ضرورتوں کے لئے آپ سے مطالبہ کرے تو کھل کر اس کو دیا کریں اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ اس سے کتنا بڑھ کر آپ کو عطا کرتا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کا مال اپنے پاس نہیں رکھتا۔خدا تعالیٰ کے ساتھ فراخ دلی کے ساتھ مالی قربانی کا معاملہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے زمیندار گندم کی بوری لے کر اپنی زمین میں اس کو چھٹا دے دیتا ہے، اسے بکھیر دیتا ہے، ہل کے ذریعہ بو دیتا ہے۔بظاہر اس کے دانے مٹی میں مل جاتے ہیں ،ضائع ہو جاتے ہیں لیکن وہ جانتا ہے کہ یہ زمین ان سب دانوں کو واپس کرے گی بلکہ بڑھا چڑھا کر واپس کرے گی۔اتنا دے گی کہ سارا سال میں پھر اسی سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالوں گا اور پھر اس کے باوجود یہ دانوں کی بوری اگلے سال کے بیچ کے لئے پھر بھی بچ جائے گی۔زمین میں کیا خاصیت ہے؟ وہ خدا ہے جس نے زمین کو ایسا بنایا ، یہ خدا کی صفات ہیں جو اس کی کائنات میں جلوہ گر