خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 55
خطبات طاہر جلدے 55 خطبہ جمعہ ۲۲ / جنوری ۱۹۸۸ء گیمبیا اور افریقہ کی ترقی کیلئے نئے منصوبے اور نصرت جہاں نوسکیم کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۲۲ جنوری ۱۹۸۸ء بمقام سابا گیمبیا) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج جو کہ جنوری کی ۲۲ تاریخ ہے اور جمعہ کا دن ہے۔اس وقت میں گیمبیا کی سرزمین پر ایک قصبہ سبا میں خطبہ جمعہ دے رہا ہوں۔خطبہ جمعہ میں جہاں بھی ہوں اردو ہی میں دیتا ہوں کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ دنیا میں بسنے والے احمدیوں کی تعداد اردو کے سوا اور کوئی زبان نہیں سمجھتی یا تھوڑے لوگ ہیں جو دوسری زبانیں سمجھتے ہیں۔اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ جن حالات میں مجھے پاکستان چھوڑ نا پڑا اس کی وجہ سے پاکستان کے احمدیوں کے دل میں اس جدائی کا بہت دکھ ہے۔پھر یہی ایک رستہ ہے جس سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ گویا آمنے سامنے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں جب وہ میرے خطبے اردو میں سنتے ہیں تو ان کے دل میں بشاشت پیدا ہوتی ہے اور حوصلہ بڑھا ہوتا ہے اس لئے ان کی خاطر میں جس ملک میں بھی ہوں خطبہ اردو میں دیتا ہوں اس کا ترجمہ اس ملک کی زبان میں ہو جاتا ہے۔جب سے میں آپ کے ملک گیمبیا میں آیا ہوں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مسلسل اللہ کی رحمتوں اور اللہ کی برکتوں کے نظارے دیکھ رہا ہوں۔ایک سچے مومن کو اپنے رب سے لامتناہی، لا محدود توقعات ہوتی ہیں۔اس لئے اس کی توقعات سے بڑھ کر تو اس سے سلوک نہیں ہوسکتا لیکن