خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 56 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 56

خطبات طاہر جلدے 56 خطبہ جمعہ ۲۲ جنوری ۱۹۸۸ء اپنے سابقہ تجربے کی وجہ سے وہ جانتا ہے کہ خدا کی رحمت کا سلوک کس طرح ہوتا ہے۔اس لئے وہ کوئی اندازے ضرور لگاتا ہے کہ مستقبل میں میری یہ کوشش اس حد تک کامیاب ہو جائے گی۔پس خدا تعالیٰ کے فضلوں کے گزشتہ تجربہ کوملحوظ رکھتے ہوئے آپ کے ملک میں آنے سے پہلے میں نے بھی ایک اندازہ لگا دیا کہ خدا تعالیٰ میری کوششوں سے بڑھ کر اس حد تک ہمیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ کامیابی عطا کرے گا مگر مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہوئی ہے کہ میرے اندازے سے بہت بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس سفر کو کامیابی عطا فرمائی۔احمدی تو اپنے اللہ کے فضل کے ساتھ احمدیت کے رشتہ کی وجہ سے ایک دوسرے سے بے حد محبت رکھتے ، بے حد اخلاص کا تعلق رکھتے اور ایک دوسرے کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں۔اس لئے ان کے متعلق تو اس کے سوا توقع ہو ہی نہیں سکتی کہ وہ میرے اس ملک میں حاضر ہونے پر بے حد محبت اور پیار کا اظہار کریں گے لیکن آپ کے ملک گیمبیا میں آکر معلوم ہوا کہ اس ملک کے باشندے عموماً اتنے شریف النفس لوگ ہیں کہ مذہب کے اختلاف کے باوجود دوسرے ملک سے آنے والے، دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی لیڈروں سے بھی نہایت محبت اور پیارا اور خلوص کا سلوک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک بہت ہی زریں ارشاد ہے آپ کا تو ہر لفظ زریں ہوا کرتا ہے۔آپ فرماتے ہیں مَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّه ( ترندی کتاب البر والصلہ حدیث نمبر : ۱۸۷۷) جو شخص خدا کے بندوں کا احسان ادا کرنے کی یا شکر یہ ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا وہ خدا کا شکریہ بھی ادا نہیں کر سکتا یا دوسرے لفظوں میں خدا ایسے بندوں کے شکریے قبول نہیں کیا کرتا جو خدا کے بندوں کے شکریے ادا نہیں کرتے۔اس لحاظ سے نہ صرف مجھ پر آپ کے ملک کے باشندوں کا شکریہ واجب ہے بلکہ خود آپ پر بھی جو اسی ملک کے باشندے ہیں باقی سب اہلِ ملک کا شکریہ واجب ہے کہ انہوں نے احمدیت کی عزت افزائی کی اور نہایت اعلیٰ اخلاق کا نمونہ دکھایا۔عالمگیر جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ پہلے ہی توفیق عطا فرمارہا ہے کہ اس ملک کی جس حد تک ممکن ہے خدمت کرے۔چنانچہ تعلیم کے میدان میں اور صحت کے میدان میں جماعت احمدیہ خدا تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا میں ایسی نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے کہ یہاں کے جتنے بھی