خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 558 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 558

خطبات طاہر جلدے 558 خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء آپ خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کر سکتے ہیں اور کسی قوم کو توفیق مل سکتی ہے کہ وہ ایمان لے آئے وہ دعا کا طریق ہے۔دعا یہ کریں کہ اے خدا! تو اس قوم پر رحم فرما کہ یہ ایمان لے آئے۔یہ نہیں ہے کہ فلاں بات ظاہر کر دے تو یہ ایمان لے آئے گی ، فلاں بات ظاہر کر دے تو یہ ایمان لے آئے گی۔ایسی دعائیں اکثر بریکار چلی جاتی ہیں اور باتیں ظاہر بھی ہو جاتی ہیں تو پھر بھی وہ نتیجہ ظاہر نہیں ہوتا جو انسان ان باتوں کی طرف منسوب کرتا ہے۔ایسے بار ہا واقعات ہم اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کرتے ہیں۔میں نے آپ کو شاید پہلے بھی ایک دفعہ آپ کو ایک دلچسپ واقعہ سنایا تھا ہم احمد یہ ہوٹل میں تھے جب چوہدری محمد علی صاحب، مرزا مجید احمد صاحب، میں اور ایک دواور دوستوں نے فیصلہ کیا کہ ڈلہوزی جا کر برفباری دیکھیں۔چنانچہ جب ہم نے جائزہ لیا تو پتا چلا کہ فلاں وقت سے فلاں وقت برفباری شروع ہو سکتی ہے اگر بادل آجائیں تو۔چنانچہ ہم نے اس وقت میں جبکہ برفباری کے امکانات بڑے روشن تھے پروگرام بنایا اور جب ہم ڈلہوزی جاتے ہوئے بس میں بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے تھے تو وہاں ایک ساتھی سے پوچھا کہ بتائیے ان دنوں میں برف کا امکان ہے تو اس نے کہا اگر بادل آجائیں تو ضرور برف پڑے گی۔اس پر کیسی نادانی تھی بچپن کی باتیں ہیں ہم نے یہ دعا کی اے خدا بادل تو بھیج دے برف ہم آپ بنالیں گے اور ایک ہفتہ یا اس سے زائد قیام رہا مسلسل چوبیس گھنٹے بادل رہے ہیں لیکن اولے برسے ہیں برف نہیں پڑی۔تو ایک گالا بھی برف کا نہیں پڑا اور ہم استغفار بھی کرتے رہے اور ہم ہنستے بھی رہے کہ خدا نے خوب ہمیں سمجھایا ہے کہ ایسی بیوقوفوں والی دعا ئیں نہ کیا کرو۔تو جو پچھلی دعا کی تحریک تھی وہ منسوخ سمجھیں کوئی معنی نہیں ہیں اس کے۔دعا یہی صرف ایک ہی دعا ہے کہ ایک خدا تو دلوں کا مالک ہے، تو قادر و توانا ہے تو رحم کرنے والا ہے۔عرب کی قوم بھی کب معجزوں کو دیکھ کر اصلى الله ایمان لائی تھی وہ تو محمد مصطفی امیہ کی دعاؤں ہی کی برکت تھی کہ وہ ایمان لے آئے تھے۔پس پھر وہ معجزہ دیکھا جو حضرت محمد مصطفیٰ کے وقت میں آپ کی خاطر دکھایا تھا۔اب بھی تو آپ ہی کا سلسلہ ہے، اب بھی تو ہماری عزت کا سوال نہیں۔تمام سلسلہ تمام کاروبار حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا سلسلہ اور آپ ہی کا کاروبار ہے۔پس اے خدا! اس نبی کی قبولیت کی شان کو ایک بار پھر ظاہر فرمادے اور اسی کی برکت، اسی کے پیار کو پیش نظر رکھتے ہوئے تو اس دفعہ پھر یہ معجزہ ظاہر فرما کہ ان مخالفین کے دل بدل جائیں یہ ایمان لے آئیں ہمیں ان کے عذاب میں خوشی نہیں ان کی ہدایت میں خوشی ہے۔آمین۔