خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 556
خطبات طاہر جلدے 556 خطبه جمعه ۱۲ راگست ۱۹۸۸ء مجبور کر دے یا ایمان لانے پر آمادہ کر دے۔ایمان خدا کے فضل سے تعلق رکھتا ہے، ایمان کالا نا خدا کے فضل سے تعلق رکھتا ہے۔پس وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جن پر خدا تعالیٰ فضل فرمائے۔چنانچہ اب آپ یہ دیکھیں کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات جو بیان کئے جاتے ہیں اور وہ جیسے سمجھے جاتے ہیں ایسے حیرت انگیز معجزات ہیں جیسا کہ عیسائی سمجھتے ہیں یا بعض مسلمان قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں ایک تصور باندھے ہوئے ہیں کہ وہ معجزات یہ تھے۔اگر سو فیصد وہی تھے تو پھر دیکھیں کہ صدیوں کے مردے زندہ کیے گئے ہیں، مٹی کوٹھی میں پکڑ کر اسکا پرندہ بنایا گیا اور پھونکا گیا تو وہ پرندہ اڑنے لگا۔بائبل میں ہے کہ پانیوں پہ چل کر دکھایا اور قرآن کریم کی آیات سے اور بائبل سے مجموعی یہ تصویر نکلتی ہے کہ پیدائشی اندھوں کو روشنی عطا کر دی ، بصیرت عطا کر دی۔کوڑ ہیوں کو ایک دم سے اچھا کر دیا، ماں کے پیٹ سے جذام کی مرضیں لے کر پیدا ہوئے تھے ان کو ایک پھونک سے درست کر دیا۔حیرت انگیز نشان دکھائے ہیں اور اس کے باوجود کتنے ایمان لانے والے تھے۔ساری زندگی کی محنتوں کے باوجو دساری زندگی کی نشان نمائی کے باوجود کل بارہ حواری تھے جن میں سے دونے بدبختی سے دنیا کا خوف کھا کر حضرت مسیح پر لعنت ڈال دی کل دس رہ گئے۔اب بتائیے نشان کتنے عظیم الشان کیوں نہ ہوں روز روشن کی طرح کھلے ہوئے آنکھوں کے سامنے ظاہر ہونے والے کیوں نہ ہوں فی الحقیقت ایمان کا تعلق نشان سے نہیں ہے، ایمان کا تعلق خدا کے فضل سے ہے۔اسی طرح قوموں کی تاریخ کا مشاہدہ کریں فرعون اور اس کے ساتھیوں نے کتنے عظیم الشان معجزے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دیکھے مگر ایمان نہیں لائے۔قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ جیسا فرقان آنحضرت ﷺ کو عطا ہوا د نیا میں کبھی کسی کو کبھی بھی ایسا فرقان عطا نہیں ہوا جیسے کھلے کھلے معجزات حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو عطا فرمائے گئے ویسے کسی اور نبی کو کبھی عطا نہیں کئے گئے۔ہر پہلو سے وہ روشن نمایاں اوراجل تھے لیکن قرآن کریم ساتھ ہی یہ بیان فرماتا ہے وَ اَقْسَمُوْا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَبِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ (الانعام: ۱۱۰) کہ یہ لوگ محمد مصطفی میے کے مخاطبین بڑی بڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ خدا کی قسم محمد اگر ایک نشان بھی ہمیں دکھا دے، ایک نشان بھی محمد کے ہاتھ میں ہمارے سامنے ظاہر ہو جائے تو ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔اب بتائیے حضرت محمد