خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 554
خطبات طاہر جلدے 554 خطبه جمعه ۱۲ را گست ۱۹۸۸ء میں آپ کو ایسا یقینی اظہار نہیں ملے گا کہ دیکھو خدا ہمارے ساتھ ہے، مباہلہ کر کے یہ لوگ خود تباہ ہو چکے ہیں آپ دیکھیں گے کہ خدا کی تقدیر ان کو مٹادے گی۔کہیں کوئی اظہار نہیں ملے گا۔اس کے برعکس یہ اعلان آپ کو ملیں گے کہ کچھ بھی نہیں ہونا۔یعنی مباہلہ تو ہے لیکن کچھ بھی نہیں ہونا آپ دیکھ لینا۔اب یہ نیچے کے منہ کی بات نہیں ہے۔اگر کوئی خدا پر ایمان لاتا ہے اور مباہلے کے مضمون سے واقف ہے اور اُس پر یقین رکھتا ہے۔تو اس کو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ لو دیکھو دشمن خود اپنے دام میں آ گیا ہے۔جب اعلان کر دیا ہے اس نے کہ اے خدا! جھوٹے پر لعنت ہو تو خود اپنی اس بددعا کی زد سے بچ نہیں سکے گا اور تم دیکھنا کہ جو کچھ ہم نہیں کر سکے تھے اس دشمن کے خلاف اب خدا کی تقدیر ظاہر کرے گی۔یہ ایک مومن کا رد عمل ہونا چاہئے لیکن وہ جس کو خدا کی تقدیر پر خدا کی قدرتوں پر ایمان ہی نہ ہو اور وہ مذہب کوکھیل بنا رہا ہو اُس کا رد عمل بالکل وہی ہونا چاہئے جو ہمارے مخالفین کا ہے کہ مباہلہ تو خیر چھوڑ دو یہ تو فضول باتیں ہیں کچھ بھی نہیں ہونا۔کہاں خدا ان باتوں کو سن کر قوموں کے خلاف حرکت میں آیا کرتا ہے۔کہاں وہ جھوٹوں کو سزا دیا کرتا ہے یہ سب قصے ہیں۔ہاں ہم اپنے ہاتھوں سے ان کو سزا دے سکتے ہیں اور ہم ان کو بتائیں گے کہ خدا کون ہے۔چنانچہ اس عزم کے ساتھ وہ اُٹھے ہیں کہ دنیا سے خدا کی خدائی کی بجائے اپنی خدائی منوائیں اور یہ بتائیں کہ ہم میں طاقت ہے ان کو مٹانے کی۔یہ مباہلہ کیا لیے پھرتے ہیں کس خدا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اُس خدا نے تو کچھ نہیں کرنا یہ تو اعلان کر چکے ہیں بار بار۔ہاں ہم کچھ کر کے دکھائیں گے اور یہی انہوں نے مباہلے کا مطلب سمجھا ہے۔اس لیے اگر چہ بار ہا کثرت کے ساتھ احمدیوں کی تکلیفوں کی خبریں مل رہی ہیں۔لیکن مجھے کامل یقین ہے کہ یہ مقابلہ خدا سے ہے ان لوگوں کا اور اس میں جماعت احمد یہ نہ کچھ کرسکتی ہے نہ اُس کے کرنے کا کوئی محل اور مقام ہے،صرف انتظار ہے۔خدا کی تقدیر لازما ان کو پکڑے گی اور لا زما ان کو سزا دے گی جوان شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے کیونکہ وہ معصوم احمدی جن کو اب سزادی جارہی ہے اُن کو صرف اس جرم کی سزا دی جارہی ہے کہ ہم خدا کی طرف اپنے مقدمے کو لے جاتے ہیں۔یہ اعلان انہوں نے کیا تھا۔اس لیے کوئی دنیا کا قانون اس میں ٹوٹتا ہی نہیں۔پہلے تو ان کے پاس بہانے تھے قانون توڑنے کے اس موقع پر تو کوئی بھی بہانہ نہیں رہا۔کھلم کھلا خدا تعالی سے ٹکر ہے اور یہ بتایا جارہا ہے کہ تمہیں یہ بھی اجازت نہیں کہ تم خدا کی عدالت تک پہنچو اگر ایسا کرو گے تو ہم تمہیں سزا دیں گے۔