خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 538
خطبات طاہر جلدے 538 خطبه جمعه ۵/اگست ۱۹۸۸ء کے لیے دعا کریں کہ اُس کی پردہ پوشی فرمائے اور اُس کو اپنے عذاب سے بچالے کیونکہ خدا کے خوف کی وجہ سے بھا گنا بھی ایک نیکی ہے۔جس کی خدا کے حضور بڑی قدر ہے۔آنحضرت ﷺ نے ایک تمثیل کہ ذریعہ بیان فرمایا کہ ایک ایسا شخص بھی جو دنیا کے تمام گناہوں میں اتنا بڑھ گیا تھا کہ گویا اُس کا ثانی نہیں رہا تھا۔ہر قسم کی بدی میں وہ ایک نشان بن چکا تھا۔قیامت کے دن اُسے خدا تعالیٰ اس لیے معاف کر دے گا کہ آخر وقت تک خدا کا خوف اُس کے دل میں ضرور تھا وہ ڈرتا ضرور تھا پھر بھی۔یعنی گناہوں کے باوجود ایک خوف دامن گیر رہا جو آخری سانس تک اُس کے ساتھ چمٹارہا کہ خدا مجھے پکڑ نہ لے کوئی نیکی اُس کے دامن میں نہیں تھی صرف وہ ایک خوف تھا۔اس لیے خوف خدا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی سزا کی تقدیر بدل جایا کرتی ہے یا بعض دفعہ مل جایا کرتی ہے۔اس لیے جو لوگ بھی خدا کے خوف کی وجہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔اُن سے تمسخر کی ضرورت نہیں ، اُن کو خواہ مخواہ نگا کرنے کی ضرورت نہیں۔اُن کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُن سے رحم کا معاملہ فرمائے اور اُن کی وجہ سے ملک کے ایک حصے کو بھی عذاب سے بچائے اور وہ لوگ جو بے حیائی میں بڑھتے چلے جارہے ہیں دنیا کو دھوکا دے رہے ہیں اُن کے متعلق ہمیں ضرور یہ دعا کرنی ہوگی کہ اے خدا اُن کے اس دھو کے اور اس مکر کو نگا کر دے اور اُن کو توفیق نہ دے کہ وہ بھاگنے کے باوجود دنیا کو یہ یقین دلائے رکھیں کہ گویا وہ جیتے ہوئے اور وہ میدان مارنے والے لوگ ہیں کیونکہ اگر یہ کرنے میں وہ کامیاب ہو جائیں تو اس مباہلے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔دنیا دھوکے میں پڑ جاتی ہے۔یہ معاملہ ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکا ہے جس میں ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے کھلے کھلے نشان چاہتے ہیں جن کے نتیجے میں دنیا ہدایت پائے۔ہر گز مقصد یہ نہیں ہے کہ ہم کسی کے مرنے پر نعرہ بازی کریں اور شور ڈالیں کہ وہ مارا گیا ، وہ مارا گیا۔ہرگز یہ نہ مقصد ہے ، نہ اس مقصد کی کوئی حقیقت ہے۔مقصد صرف اتنا ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے روشن نشان ظاہر فرمائے جس کے نتیجے میں کثرت سے لوگ ہدایت پائیں۔اس لیے اگر عبرت انگیز نشان چاہتے ہیں تو اس وجہ سے کیونکہ عبرت میں دنیا کا ایک نشان کو دیکھنے کا مضمون شامل ہوتا ہے۔جب کہتے ہیں کہ فلاں سزا میں عبرت پائی جاتی ہے تو مراد یہ ہے کہ لوگ کثرت سے اُسے دیکھیں اور اُس سے استفادہ کریں۔تو آپ عبرت کے نشان