خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 487
خطبات طاہر جلدے 487 خطبہ جمعہ ۵ار جولائی ۱۹۸۸ء ڈرائیونگ کرنی ہے تو بہت احتیاط اختیار کریں اور پھر اس سے پہلے وہ دعا جو قرآن کریم نے ہمیں سکھائی ہے اور جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سوار ہونے سے پہلے کیا کرتے تھے اس دعا کو یاد رکھیں سُبحن الَّذِى سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّالَهُ مُقْرِنِيْنَ وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ (الزخرف: ۱۴-۱۵) سُبْحَنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا بِاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے ان سواریوں کو مسخر فرما دیا، ہماری خدمت پر مامور کر دیا اور باندھ کر ہمارے سامنے پیش کر دیا وَ مَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ ہم اپنی طاقت اور اپنی ہوشیاری سے ان کو قابو نہیں کرسکتے تھے وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ اور ہم یقیناً خدا کی طرف لوٹنے والے ہیں۔سواری میں جو ایک خطرہ ہے ہلکا سایہ آخر پر آیت نے اس کی طرف بھی اشارہ فرما دیا ہے کہ لوٹنا تو سب نے ہے اور ہر سوار بھی لوٹے گا اور با پیادہ بھی لوٹے گا لیکن اس سواری کے وقت خاص طور پر اس بات کو ملحوظ رکھ لینا کہ ایسے امکانات عام حالات سے نسبتا زیادہ ہیں۔اس دعا کے ساتھ اور پھر رب کل شیء خادمک رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا۔یہ دعائیں بھی اگر ورد زبان رہیں تو میں نے دیکھا ہے کہ عموماً اللہ تعالیٰ کے فضل سے سواریوں میں غیر معمولی حفاظت حاصل ہوتی ہے۔چنانچہ ایک دفعہ جنگ عظیم کے بعد ایک احمدی پائیلٹ نے مجھے واقعہ سنایا اس نے کہا کہ میں جب بمباری کیلئے جایا کرتا تھا برما کے فرنٹ وغیرہ کی طرف تو ہمیشہ یہ دعائیں کر کے جاتا تھا اور تبرکاً ان دعاؤں کو جہاز پر پہلوؤں پر لکھ بھی لیا کرتا تھا۔صرف ایک دفعہ میں بھولا ہوں اور اس دفعہ میرے جہاز کا حادثہ ہوا گولی لگی اور مجھے پھر قید رہنا پڑا۔تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ مقدر تھا خدا کی تقدیر نے اسے بھلا دیا اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے اس وقت اس طرح اس حفاظت کے دائرے میں نہیں رہا جس طرح وہ دعا کے وقت رہا کرتا تھا۔احمدی کی تو زندگی ہی دعا ہے اوڑھنا بچھونا، اٹھنا بیٹھنا دعا ہے۔اس لئے مسافر اگر خواہ ڈرائیونگ کر رہے ہوں یا وہ کسی اور ڈرائیور کے ساتھ سواری میں بیٹھیں وہ اس بات کا خیال کریں۔اس ضمن میں ایک افسوسناک اطلاع کے متعلق بھی تنبیہا ذکر کر دیتا ہوں۔پاکستان سے ایک دوست نے مجھے جلسے کے بعد واپس جا کر خط لکھا کہ یہاں وہ ایک سواری کے منتظر کھڑے تھے تو ایک صاحب نے کہا کہ چلیں میں جارہا ہوں میرے ساتھ موٹر میں بیٹھ جائیں اور ہم سمجھے کہ