خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 451
خطبات طاہر جلدے 451 خطبه جمعه ۲۴ / جون ۱۹۸۸ء ایک ایسی بیماری ہے جس کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ابھی چند دن کی بات ہے ایک ہمارے گھر مہمان تشریف لائے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا مجھے تو آم میں کوئی بھی مزہ نہیں آتا بالکل۔میں تو برداشت ہی نہیں کر سکتا۔مجھے آم بد بودار چی لگتی ہے اور اسی طرح بعض اور اور چیزوں کے نام لئے کہ مجھے یہ بھی برا لگتا ہے یہ بھی برا لگتا ہے۔کسی اور نے کہا جب خدا لذتوں سے محروم رکھے تو کیا کر سکتا ہے انسان۔جب خدا اپنی نعمتوں سے کسی کو محروم رکھے تو کیا کر سکتا ہے۔یہ جو دنیاوی نعمتیں ہیں ان میں آپ جانتے ہیں کہ جب نعمت کی لذت نہ پیدا ہو تو بے اختیاری کی کیفیت ہوتی ہے۔ناراضگی نہ بھی ہو تب بھی محرومی محرومی ہے۔تو وہ جن کو اس دنیا میں ذکر الہی کی لذت نصیب نہیں ہے یہ ان کا وہم ہے کہ اس دنیا میں ذکر الہی کی لذت مل جائے گی یعنی جنت مل جائے گی۔دو جنتیں کہہ کر خدا تعالیٰ نے اس مضمون کو بیان فرمایا ہے کہ اگلی جنت اس جنت سے کچھ مختلف نہیں ہے۔اسی قسم کی ہے۔پس جسے اس دنیا میں ذکر الہی سے تنافر پیدا ہو، گھبراہٹ ہو ، وہ دور ہٹنے کی کوشش کرے، وہ سمجھے کہ ذکر الہی ختم ہوتو پھر کوئی اور ذکر چلے تو اس شخص کو اگر اگلی دنیا میں ذکر کے سوا کچھ ملے ہی نہ تو اس بیچارے نے تو بور ہی ہونا ہے اس کو جنت کہاں سے مل جائے گی۔وہی اس کے لئے جہنم بن جائے گی۔اس لئے ایسے مضامین نہیں ہیں جن پر آپ غفلت کی نظر ڈال کر آگے گزر جائیں۔یہ ٹھوس حقیقتیں ہیں جن کا اس دنیا سے بھی تعلق ہے اس دنیا سے بھی تعلق ہے۔اگر آپ ان پر غور نہیں کریں گے اور آنکھیں بند کر کے زندگی بسر کر دیں گے تو ہو سکتا ہے آپ کو محسوس بھی نہ ہو کہ آپ نے کیا کھو دیا ہے اور پھر اتنا وقت گزر چکا ہو کہ اس کے بعد پھر وقت تھوڑا رہ جائے پھر نماز کی لذت حاصل کے لئے جو زمانہ درکار ہے وہ زمانہ میسر نہ رہے۔اس لئے فکر کریں ان باتوں کی۔جن نمازوں کی طرف میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ یہ نمازیں ہیں کیونکہ ہمیں ان کی بڑی ضرورت ہے۔ہماری زندگی اور موت کا سوال ہے۔جماعت احمدیہ کی بقا کا سوال ہے۔ہماری اگلی نسلوں کی بقا کا سوال ہے۔ہم اس صدی کے جوڑ پر جاپہنچے ہیں جہاں ایک صدی کی صفات دوسری صدی میں منتقل ہونے والی ہیں۔اگر آج ہم بے نمازی رہے تو اس جوڑ سے پھر آگے نمازیں نہیں گزرسکتیں۔پھر ایک بے نماز نسل آگے آنے والی ہے۔جوڑوں کو تو دو ہرے رنگ میں مضبوط کیا جاتا ہے۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ نمازوں کی