خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 452 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 452

خطبات طاہر جلدے 452 خطبه جمعه ۲۴ / جون ۱۹۸۸ء طرف توجہ کریں تا کہ اس صدی کا اس صدی کے سر سے جو جوڑ ہو اس جوڑ کو باندھنے والی چیز نماز بن جائے۔ہر جوڑ کی مضبوطی کے لئے کوئی مسالہ استعمال کیا جاتا ہے کسی خاص Metal کو وہاں مضبوطی کے ساتھ زائد پیوست کر دیا جاتا ہے۔تو نماز کے ذریعے اپنی اس صدی کا بندھن دوسری صدی کے ساتھ قائم کریں اور اگر اس طرف ہم متوجہ ہو جائیں تو اگر چہ وقت بہت تھوڑا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جتنا وقت باقی رہ گیا ہے اس میں بے نمازی بچوں کو نمازی بنانا، بے نمازی خاوندوں کو نمازی بنانا، بے نمازی بیویوں کو نمازی بنانا، بے نمازی بھائیوں اور بہنوں کو ، بیٹوں اور بیٹیوں کو نمازی بنانا۔بہت بڑا کام پڑا ہوا ہے اور پھر نمازی بناتے ہی اس طرف متوجہ کرنا کہ یہ تو ابھی صرف خول تمہیں ملا ہے ابھی تم نے بہت کچھ بھرنا ہے اس میں۔کئی رنگ دینے ہیں، کئی خوشبوئیں عطا کرنی ہیں، کئی لذتیں اس میں بھرنی ہیں۔کتنی بڑی محنت کا کام ہے۔تو بہت تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے لیکن اگر درد دل پیدا کریں ، اگر خدا کی محبت میں محو ہو کر اس کے پیار کی خاطر یہ کام شروع کریں رسمی طور پر نہیں بلکہ ذکر الہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور پھر اسی سے مدد مانگیں اور اس طرح دعائیں کریں جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سکھائی ہیں اپنی بے بسی بے چارگی کا اظہار کریں ، اپنے اندھے پن کا اظہار کریں اور کہیں میں تو بھٹک گیا اس دنیا میں کوئی چارہ نہیں رہا سوائے تیری رہنمائی ، تیری ہدایت کے۔اپنی راہنمائی کا عصا ہمارے ہاتھ میں تھمارے تا کہ جب تک نظر نہیں آتا ہم اسے ٹھیک ٹھیک کر، اس سے رستے ٹول ٹٹول کر چلنا تو شروع کریں۔خدا سے بصیرت مانگیں، خدا سے نور مانگیں تو خدا کے فضل کے ساتھ یہ کام آسان ہو جائیں گے۔دعا میں بہت بڑی طاقت ہے۔بارہا میں نے یہ تجربہ کیا ہے، بے انتہا میں نے اپنی ذات میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ باوجود توجہ کے بسا اوقات انسان دعا سے غافل ہو کے نقصان اٹھا جاتا ہے اور اچانک جب دعا کا خیال آتا ہے تو مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔بعض دفعہ اتنے کام اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ آدمی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک دن میں یہ کام ہو سکتے ہیں اور الجھا رہتا ہے آدمی کہ کس طرح اب میں اس کام کو سمیٹوں۔اچانک دعا کی طرف توجہ پیدا ہو جاتی ہے کہ اے خدا! تو وقت کا مالک ہے تو آسان کر دے۔تھوڑے وقت میں زیادہ کام بھر دے اور یوں لگتا ہے کہ جس طرح کام