خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 38
خطبات طاہر جلدے 38 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۸۸ء آسمان عطا فرما تو وہ نئی زمین بھی اسی طرح بنا کرتی ہے اور نیا آسمان بھی اسی طرح سجا کرتا ہے۔پس سب سے زیادہ اس بات کی دعا کریں اور سب سے زیادہ اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ خدا تعالیٰ آپ کو مزید قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے اور پہلی قربانیوں پر خدا کے احسانات کے ذکر کی توفیق عطا فرمائے۔میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ میں جماعت کی ان مالی قربانیوں کے متعلق ذکر کروں گا جو گزشتہ چند سال میں جماعت نے پیش کی ہیں۔اس لئے اب اس تمہید کی روشنی میں میں ان قربانیوں کا ذکر ان معنوں میں کروں گا کہ خدا تعالیٰ نے یہ بہت ہی عظیم الشان توفیق ہمیں عطا فرمائی ہے اور تحریک کے طور پر نہیں کروں گا۔پہلے میرا خیال تھا کہ قربانیوں کی مختلف شقیں یاد کروا کر جماعت کو تحریک کروں کہ ان قربانیوں سے متعلق مزید کوشش کریں اور جو خامیاں ہیں وہ پوری کرنے کی کوشش کریں۔جب میں نے نظر ڈالی تو جو مالی قربانیوں کی فہرست میرے سامنے آئی ان میں سے بعض ایسی تھیں جو میں خود بھی بھول چکا تھا لیکن گزشتہ پانچ یا چھ سال کے عرصہ میں جماعت احمد یہ کونئی شقوں میں ( جو اس سے پہلے جماعت کے سامنے نہیں تھیں ) جتنی حیرت انگیز ، جتنی عظیم الشان قربانی کی توفیق ملی ہے یہ بذات خود خدا تعالیٰ کی راہ میں شکر کرتے ہوئے بچھ جانے کی طرف انسان کو متوجہ کرتی ہے، بچھ جانے کی آرزو دل میں پیدا کرتی ہے۔ممکن ہے ایک آدھ قربانی کی شق میں بھول بھی گیا ہوں لیکن جو اس وقت تک یاد آئی ہیں یا کسی اور نے مجھے یاد کرائی ہیں وہ یہ ہیں:۔بیوت الحمد کی تحریک تحریک جدید کے دفتر اول اور دوم کے کھاتوں کو زندہ کرنے کی تحریک، جلسہ سالانہ جوبلی کے لئے متوقع مہمانوں کی آمد کے پیش نظر دیگیں پیش کرنے کی تحریک ، دونئے یوروپین مراکز کے قیام کی تحریک، افریقہ ریلیف فنڈ ، امریکہ میں پانچ مراکز کے قیام کی تحریک جو بعد میں دس مراکز کے قیام کی تحریک پر منتج ہوئی اور پھر اب اس سے بھی بہت آگے بڑھ چکی ہے، جدید پریس کے قیام کی تحریک ، وقف جدید کو عالمی تحریک میں تبدیل کرنا اور بیرون ہندو پاکستان کی جماعتوں کو بھی اس قربانی میں شمولیت کی دعوت دینا تحریک جدید کے دفتر چہارم کا آغاز۔اگر چہ یہ پرانی تحریک ہے لیکن یہ نئی شق آئی ہے اس میں اور نئی نسل کے بچوں کو اس سے توفیق ملی کہ وہ اس میں بھی شامل ہوں۔توسیع مکان بھارت توسیع و بحالی مساجد کی تحریک یعنی وہ مساجد جو جلائی گئیں یا