خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 421 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 421

خطبات طاہر جلدے 421 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۸ء کرنے والے، اسے کھرے اور کھوٹے میں تغابن کرنے والے دن کے مالک ،اے ہر کمزور اور بے سہارا کے پشت پناہ، اے ہر جابر متکبر غمی کے استکبار کا سر توڑنے والے، اے وہ جو اپنے کمزور اور عاجز راستباز بندوں کی حمایت میں کھڑا ہوتا ہے اور ظالموں اور کج رووں کی راہ روکتا ہے۔اے صادقوں کے صدق کے لئے غیرت دکھانے والے ، اے بچوں کے معین اور مددگار، اے کا ذبوں کے کذب کے پردے چاک کرنے والے اور حق کو جھٹلانے والوں کو سر عام ذلیل اور رسوا کرنے والے۔اے خالق و مالک دو جہاں اے رب العالمین۔اے محمد مصطفی حملے کے خدا، اے سب نبیوں کے سردار کے آقا۔اے سید ولد آدم کے سردار۔اے عصمت و ناموس مصطفی کے لئے سب غیرتمندوں سے بڑھ کر غیرت دکھانے والے، اے خیر الفاتحین،اے ذولجلال،اے صاحب المجد والعکی۔آج ہم دو فریق تیرے عالی دربار میں فیصلے کے طالب بن کر آئے ہیں۔ہمارا جھگڑا لمبا ہو گیا، ہمارے اختلاف بہت طول پکڑ گئے ، ہمارا تنازع بڑھتے بڑھتے ایک صدی کی قامت کو پہنچ گیا اور یہ صدی اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے۔ایک فریق ہم میں سے وہ ہے جو مرزا غلام احمد قادیانی کے تمام دعاوی پر ایمان لاتا اور ان کی تصدیق کرتا ہے۔ایک فریق ہم میں سے وہ ہے جو مرزا غلام احمد قادیانی کے تمام دعاوی کو جھٹلاتا اور ان کی تکذیب کرتا ہے۔ایک فریق ہم میں سے وہ ہے جو یہ دعوی کرتا ہے کہ اس کے ایمان کے مطابق مرزا غلام احمد قادیانی تیر ا صادق اور راست با ز بندہ تھا اور یہ کہ سید ولد آدم حضرت محمد مصطفیٰ رسول اللہ ﷺ کا مخالف اور آپ کی ختم نبوت کا منکر نہیں تھا اور آپ کو کامل طور پر افضل الرسل اور خاتم النبین یقین کرتا تھا اور آپ کے دعاوی پر کامل صدق اور عجز کے ساتھ ایمان لاتا تھا اور آپ کا سچا صحت اور عاشق صادق تھا اور ہے وہ کلمہ شہادہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے برحق ہونے پر لاریب گواہی دیتا تھا اور قرآن کریم کو اول تا آخر بسم اللہ کی سب سے لے کر سورۃ الناس کی س تک خدا تعالیٰ کا غیر مبدل اور غیر محرف کلام یقین کرتا تھا اور اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور یوم آخرت اور اللہ کی تقدیر خیر وشر پر کامل ایمان رکھتا تھا اور ایمان لاتا تھا کہ حضرت محمد رسول الله ﷺ پر نازل ہونے والی شریعت آخری شریعت ہے جس کا ایک شعہ بھی تا قیامت کبھی منسوخ نہیں ہوگا اور آپ آخری صاحب شریعت اور صاحب حکم رسول ہیں جن کا حکم تا قیامت تمام بنی نوع انسان کے لئے واجب التعمیل ہے۔وہ ایسا صاحب خاتم تھا یعنی محمد رسول اللہ کہ جس کی مہر