خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 420 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 420

خطبات طاہر جلدے 420 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۸ء ہیں یہ کہتے ہوئے باہر نکل رہے تھے کہ او بد بخت اور کلمہ طیبہ کی توہین کرو اور مٹاؤ کلمہ طیبہ اور مسجد میں مسمار کرو، یہ خدا کی ناراضگی کا اظہار ہے۔تو سارے پنڈی کے باشندے،اسلام آباد کے باشندے وہ جن میں کچھ صداقت کی رمق باقی تھی وہ کھلم کھلے الفاظ میں اس بات کا اعتراف کر رہے تھے کہ خدا کی ناراضگی اُن مولویوں کی بد کرداری کے نتیجہ میں ہے کہ انہوں نے کلمہ طیبہ کی توہین کی اور کلمہ طیبہ کو مٹانے کی جسارت کی ہے اور جھوٹے الزام لگائے ہیں احمدیوں پر کہ اوپر سے کوئی اور کلمہ پڑھتے ہیں اندر سے ان کا کلمہ کوئی اور ہے۔پس یہ معاملہ اس حال کو پہنچ چکا ہے اور جماعت احمدیہ کی پہلی صدی بھی جو کہ اختتام کو پہنچ رہی ہے اس لئے تمام احمدیوں کے دکھ اور بے قراری اور مسلسل صبر کی آہوں سے مجبور ہو کر اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت احمد یہ عالمگیر کی طرف سے ان سارے مکفرین ، مکذبین افتراء کرنے والے ائمۃ التکفیر کو مباہلہ کا چیلنج دوں اور پاکستان کے عوام الناس سے درخواست کروں کہ آپ ان کی تائید میں آمین کہنے والے نہ بنیں ورنہ خدا کی پکڑ آپ پر بھی نازل ہوگی اور آپ کو بھی نہیں بچائے گی اور آپ اس سے بچ نہیں سکیں گے۔اس لئے شریف الناس اور عوام الناس کو میری یہ اپیل ہے لیکن میں یہ بتا تا ہوں کہ وہ ائمہ تکثیر جو جسارت کے ساتھ اس مباہلہ کے چیلنج کو قبول کریں گے مجھے خدا کی غیرت سے، اس کی حمیت سے توقع ہے کہ وہ ان کے خلاف اور جماعت احمدیہ کی صداقت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے حق میں عظیم الشان نشان دکھائے گا پس وہ عبارت جو میں نے تحریر کی ہے بعض احمدیوں کے لحاظ سے اس میں شاید کچھ یہ تکلیف دہ عصر ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام لے کر یہ عبارت لکھی ہے میں آپ کو پڑھ کرسنا تا ہوں لیکن اس میں مجبوری یہ تھی کہ اگر میں حضرت مسیح موعود یا حضرت مہدی معہود وغیرہ القابات دیتا یا حضرت ہی لکھتا تو ان مفترین علماء کو یہ موقع مل جاتا کہ وہ اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیتے۔اس لئے حتی المقدرو میں نے یہ کوشش کی ہے کہ ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں جن سے ہمارے مخالفین کو بھاگنے کی کوئی راہ نہ مل سکے اور بھاگنے کا کوئی عذر ان کے ہاتھ نہ آسکے۔یہ عبارت یہ ہے:۔”اے علیم وخبیر اے عالم الغیب والشھادۃ اے قادر و توانا اے غیور اے منتقم اے جبار و قہار خدا اے بچوں اور جھوٹوں کے درمیان تمیز کرنے والے، اے ظالموں اور صادقوں کے درمیان تفریق