خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 415
خطبات طاہر جلدے 415 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۸ء حکومت پاکستان اس سرطان کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے“۔”اسلام اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی مہم کا جواب ہر سطح پر دیا جائیگا۔سقوط ڈھا کہ میں ایم ایم احمد نے مرکزی کردار ادا کیا۔پاکستان اس وقت جن خطرات میں گھرا ہوا ہے ان میں سے ایک قادیانی گروہ کی اشتعال انگیز سرگرمیاں ہیں۔قادیانی پاکستان کی سلامتی کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔قادیانی انگریز کا خود کاشتہ پودا ہیں جو امت اسلامیہ کے وفادار نہیں ہو سکتے۔“ مولا نا شاہ احمد صاحب نورانی اگر چہ وہ دیو بندی نہیں اور دیو بندی علماء کے مقابل یہ نسبتاً زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والے اور شرافت رکھتے ہیں مقابلہ ان کا بیان بھی دیکھئے جھوٹ کا پلندہ۔کہتے ہیں تحریک ختم نبوت کے دوران قادیانیوں کی جانب سے اسمبلی میں زیر بحث قراردار میں تبدیلی کرنے کے لئے مجھے پچاس لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ہم نے حقارت سے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔خواب دیکھی ہوگی یونہی معلوم ہوتا ہے۔پھر خواب بھی جھوٹی ہے ورنہ وہ حقارت سے ٹھکراتے نہ۔اور اسی بیان کو ان کے نائب نے ان الفاظ میں بیان کیا کہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دیتے وقت قادیانیوں نے مولا نا احمد شاہ نورانی کو ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔یہ ان کی کوئی دوسرے دن کی خواب ہے معلوم ہوتا ہے ساتھ ساتھ پیشکش بڑھتی جارہی ہے۔سردار عبدالقیوم نے اعلان کیا کہ قادیانی حضرات کی کوشش تھی کہ کشمیر کو خود مختار کرا کر اسے قادیانی سٹیٹ بنایا جائے۔میرا ان لوگوں نے کافی پیچھا کیا اور اس کام کے لئے مجھے لالچ دیا میں نے ان کی ہر پیشکش کو ٹھکرا دیا۔قادیانی فتنہ انگریزوں کا خود کاشتہ پودا،مرزا غلام احمد کا مذہب انگریزوں کا خود کاشتہ پوداوغیرہ وغیرہ اس قسم کی بکواس جسٹس رفیق تارڑ ،مولانا اللہ یار ارشد وغیرہ۔ہر قسم کے طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بعض بد نصیب سر براہوں کی طرف سے مسلسل ہوتے رہتے ہیں۔پروفیسر ساجد میر صاحب یہ کوڑی لائے ہیں دور کی کہ چھ سو پاکستانی قادیانی اسرائیل کی فوج میں بھرتی ہو گئے اور واقعہ یہ ہے کہ سارے اسرائیل میں ایک بھی پاکستانی احمدی نہیں ہے۔ایک بھی۔قادیانی شر پسندی کے لئے اسرائیل میں ٹرینگ لیتے ہیں۔یہ کوئی حافظ صاحب ہیں جنہیں بہت دور کی سوجھی ہے۔اسرائیلی فوج میں پانچ سو قا دیانی کام کر رہے ہیں وہ چھ سو تھے یہاں پانچ سو ہو گئے ہیں۔یہ نوائے وقت کی خبر ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں قادیانی اور بہائی فرقہ کے