خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 414 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 414

خطبات طاہر جلدے 414 خطبه جمعه ۱۰/ جون ۱۹۸۸ء ہے، کوئی شرافت نجابت کا تصور بھی ان کے دلوں میں موجود نہیں۔یہ اعلان ہو رہا ہے اور بار بار ہورہا ہے اور موجودہ حکومت ان کی سربراہ بنی ہوئی ہے، سر پرست بنی ہوئی ہے۔”پاکستان قادیانی عقیدہ کے مطابق اللہ کی مرضی کے خلاف بنا ہے اور ان کے جھوٹے نبی کے بیٹے اور جانشین مرز امحمود احمد نے پاکستان توڑنے کا عہد کیا تھا۔قادیانی پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔انگریز نے غلام احمد کولاکھوں ایکڑ زمین دیں۔بے حیائی کی نہ کوئی حدیں ہیں نہ اس کے کوئی پاؤں نہ کوئی کنارہ جب بے شرم ہو جائے آدمی تو اس کا کچھ بھی نہیں باقی رہتا جو مرضی بکواس کرتا چلا جائے۔قادیانی امت کا کلمہ سنئے۔لا الہ الا اللہ احمد رسول اللہ ، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں احمد اللہ کے رسول ہیں“۔( پمفلٹ عاشقان مصطفیٰ کہاں ہیں ) قادیانیوں کے اہم مراکز نائیجریا ، گھانا، سیرالیون میں ہزاروں کی تعداد میں قادیانیوں نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔لوگوں میں یہ خیال تقویت پکڑتا جا رہا ہے کہ اسرائیل اور مرزائیت ایک ہی فتنہ کے دو نام ہیں۔نائیجریا کے عام شہروں میں۔( نام بعض لکھے ہوئے ہیں)۔ان میں سے ایک اکوروڈو میں ایک ہزار قادیانی آباد تھے اب وہاں ایک قادیانی بھی نظر نہیں آتا۔یہ منظور چنیوٹی جوا کذب المکذبین ہے، ان کا بھی افسر ہے سب کا یہ اُس کا بیان ہے۔حسین احمد صاحب جماعت اسلامی نے کہا کہ میں کیوں پیچھے رہوں انہوں نے لکھا ” قادیانی پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹ ہیں اور پاکستان میں گڑ بڑ پھیلانا چاہتے ہیں۔“ جنرل ضیاء صاحب صدر پاکستان کا اعلان سنئے حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کراچی کے حالیہ واقعات میں قادیانیوں کا کہاں تک ہاتھ ہے۔پھر ایک ہفت روزہ میں یہ خبر چھپی کہ صدر نے نشاندہی کی ہے کہ کراچی کے حالیہ واقعات میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے۔جنرل ضیاء کی بہت سی تحریریں میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔ان کے دہرانے کی ضرورت نہیں۔ایک اللہ یار ارشد ہے یہ بھی منظور چنیوٹی صاحب کے ساتھ جھوٹ بولنے کی ریس میں خوب مقابلہ کر رہا ہے۔یہ صاحب لکھتے ہیں ” قادیانیوں نے پانچ سومسلمان علماء کے قتل کا منصو بہ بنایا ہوا ہے۔قادیانیت عالم اسلام کے لئے ایک سرطان ہے“۔یہ جنرل ضیاء صاحب کا بیان ہے۔66