خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 413 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 413

خطبات طاہر جلدے 413 خطبه جمعه ۱۰/جون ۱۹۸۸ء ائمہ تکفیر میں منظور چنیوٹی کے سوا ایک صاحب مولا نا محمد یوسف لدھیانوی بھی سر فہرست ہیں وہ لکھتے ہیں ” ایک قادیانی سے میری گفتگو ہوئی میری بات سن کر کہنے لگا سچی بات تو یہ ہے کہ ہم تو مرزا صاحب کے سوا باقی سب کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔اتنا جھوٹا اتنا کا ذب مولوی ہو یعنی کذاب کی بھی کوئی حد ہونی چاہئے کذاب ہونے کی ساری حدیں تو ڑ رہا ہے پھر بھی مسلمانوں کا مولوی کہلاتا ہے پھر یہی مولوی صاحب لکھتے ہیں ”انہوں نے قرآن الگ بنایا جس کا نام تذکرہ رکھا جس کی حیثیت مرزائیوں کے نزدیک تو رات زبور اور انجیل اور قرآن کی ہے۔اس طرح جھوٹ کے گند پر منہ مارتے ہیں جس طرح بچہ ماں کے دودھ پر منہ مار رہا ہوتا ہے۔ایک اعلان ہے نو جوانان ختم نبوت سرگودھا کی طرف سے ” بعد ازاں اُس نے یعنی حضرت مرزا صاحب نے دعویٰ کیا کہ میں خدا کا باپ ہوں۔ایسا الزام جماعت کے اوپر شیطان کا باپ لگا سکتا ہے اور کوئی نہیں لگا سکتا۔پھر ایک پمفلٹ میں یہ بکو اس کی گئی محمد سلیم ساقی ایم اے کوئی صاحب ہے ان کی طرف سے پمفلٹ شائع ہوا اور اس پمفلٹ کے نیچے لکھا ہوا ” عاشقان مصطفیٰ کہاں ہیں یہ ننکانہ صاحب ضلع شیخو پورہ سے یہ شائع ہوا ہے پلندہ افتراء کا۔اس میں وہ لکھتے ہیں کہ مرزا صاحب نے ( حضرت مسیح موعود نے ) یہ اعلان کیا کہ ”میری وحی کے مقابلے میں حدیث مصطفی کوئی شئی نہیں“ مرزا غلام احمد نے قرآن پاک میں ہیں جگہوں پر تبدیلی کی۔آپ کی حج کی درخواست پہ میرے متعلق لکھا ہوا ہے منظور چنیوٹی نے جو مکذبین اور کذابوں کا بھی سر براہ ہے۔آپ کے حج کی درخواست، گویا میں نے کوئی حج کی درخواست لکھی تھی کنگ خالد کو یا فہد کو تو کہتے ہیں آپ کی حج کی درخواست جو آپ نے واشنگٹن سے بھجوائی تھی فہد کے لئے ہوگی ان کی طرف سے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی اور واشگاف الفاظ میں کہہ دیا کہ آپ جب تک اپنے کفر سے تو بہ نہیں کرتے سعودی عرب کی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکتے۔ایسی ایسی جھوٹی کہانیاں بناتے ہیں کوئی وجود کچھ بھی اس کی حقیقت نہیں اور یہ اسلام کے سر براہ میں نعوذ باللہ من ذلک۔پاکستان قادیانی عقیدہ کے مطابق اللہ کی مرضی کے خلاف بنا ہے۔ان ملانوں نے پاکستان کی مخالفت کی تھی اس کو پلیدستان کہا تھا، قائد اعظم کو کافر اعظم قرار دیا اور بے حیائی اور جرات کی حد ہے۔کوئی خدا کا خوف نہیں