خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 33

خطبات طاہر جلدے 33 33 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۸۸ء آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک ذات میں وسیلہ کے سارے معانی پورے ہوتے دکھائی دیتے ہیں یعنی خدا تعالیٰ کے قرب کی تمام راہیں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں مجتمع اور مرتکز ہیں اور جس نے بھی خدا تک پہنچنا ہے جس راہ سے بھی وہ پہنچنا چاہتا ہے وہ ہر راہ محمد مصطفیٰ سے ہو کر گزرے گی یعنی آپ سے بہتر خدا نما اور کوئی نہیں ہے اور خدا تک پہنچنے کے لئے صفات الہی کا اختیار کرنا ضروری ہے مثلاً صفات الہی سے محبت پیدا کرنا ضروری ہے اور سب سے زیادہ صفات الہی کا مظہر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔خدا کی راہ سے گزرنے کے لئے جتنے بھی امکانی رستے ہو سکتے ہیں۔بنی نوع انسان سے محبت ، غریبوں کا حق ادا کرنا، مصیبت زدہ کو مصیبت سے نجات دلا نا۔یہ مطلب ہے وسیلہ کا۔کوئی فرضی بات ایسی نہیں ہے کہ صرف زبان سے درود ادا ہو گیا اور آپ خداوالے بن گئے یا خدا کے نام جپ لئے کسی کمرہ میں بیٹھ کر تو آپ خدا والے بن گئے۔خدا والا بننے کے لئے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طے شدہ راہوں سے گزرنا ہوگا اور وہ راہیں سارے عالم پر پھیلی پڑی ہیں، انسانی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی راہیں ہیں ان کا تمام انسانی فطرت سے گہرا تعلق ہے اور چھوٹی سی چھوٹی راہ جو آپ کے ذہن میں آتی ہے وہاں بھی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش پا آپ دیکھیں گے اور بڑی سے بڑی راہ جو آپ تجویز کر سکتے ہیں وہاں بھی حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقوش پا آپ کو نظر آئیں گے۔ان قدموں کی پیروی کرتے ہوئے ان کو چومتے ہوئے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعائیں دیتے ہوئے اور آپ پر درود پڑھتے ہوئے آگے بڑھنے کا نام وسیلہ اختیار کرنا ہے۔اس لئے جتنے بھی پروگرام میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں وہ حصول وسیلہ کے سوا اور کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔اس لئے آئندہ بھی جب ان پروگراموں کا ذکر کروں گا تو آپ پر یہ بات روشن ہوتی چلی جائے گی کہ سیرت نبوی کا مضمون کتنا گہرا، کتنا وسیع اور کتنا لازمی ہے۔اس کے بغیر زندگی کا کوئی امکان نہیں ہے ہمارے لئے ،روحانی زندگی کا کوئی امکان نہیں رہتا۔تمام تر روحانی زندگی کا انحصار وسیلہ پر ہے اور وسیلہ سے مراد حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی سیرت اپنے تمام جمال و کمال کے ساتھ ہے۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس سال وسیلہ حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اور خدا تعالیٰ ہماری نصرت فرمائے اور ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وسیلہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے ، اپنے لئے وسیلہ