خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 31 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 31

خطبات طاہر جلدے 31 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۸۸ء کی وجہ سے دوسرے کو خدا کی راہ دکھاتے ہیں۔تو یہاں بھی وسیلہ کا اول معنی قرآن کی تعریف کے مطابق صاحب شعور وجود کے طور پر کیا جائے گا جو خود مقرب ہونے کے نتیجے میں، جو خود صاحب تجربہ ہونے کے نتیجے میں خود اہل خانہ ہونے کے نتیجے میں اندر کی راہ دکھانے والا ہے۔اس مضمون کو مزید تقویت ملتی ہے حدیث نبوی سے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو اذان کے وقت کی دعا ہمیں سکھائی اس میں یہی لفظ وسیلہ کا استعمال اپنے اوپر بیان فرمایا۔چنانچہ فرمایا کہ جب تم اذان کی آواز سنا کرو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو درود اور سلام بھیجو وہ ان الفاظ میں بھیجواتِ مُحَمداً الْوَسِيلَةَ اے ہمارے رب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وسیلہ بنادے، وسیلہ دے دے یا وسیلہ بنادے یا وسیلہ کا مقام عطا فرما۔یہ وہی لفظ وسیلہ ہے جو قرآن کریم کی ان آیات میں استعمال ہوا ہے جو ابھی میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی ہیں۔پس خود حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا نے یہ خبر دی تھی کہ تم ہی وہ وسیلہ ہو اور صاحب فضیلت بھی آپ تھے اس کے باوجود آپ کا دعا کے طور پر ہمیں یہ بتانا ہمیں یہ سکھانا کہ تم میرے لئے دعا کیا کرو یہ معنی نہیں رکھتا کہ اگر ہم دعانہ کریں تو نعوذ باللہ من ذالک آپ وسیلہ نہیں بن سکتے اور صاحب فضیلت نہیں ہو سکتے۔مراد یہ ہے کہ میں تو ہوں تم بھی اس ثواب میں شریک ہو جاؤ گے تمہاری محبت کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے تم اور زیادہ خدا کے قریب ہو گے اگر میرے لئے یہ دعائیں کرو گے کیونکہ جب میں وسیلہ بنوں گا تو تمہیں قریب کرنے کا بھی ذریعہ بنوں گا۔جو میرے لئے وسیلہ کی دعا کرتا ہے وہ میری وساطت سے خدا کے قریب ہوتا ہے۔پس یہ ہمیں قریب کرنے کا ایک طریق بتایا۔اس مضمون پر مزید ایک شاہد نے اپنے آقا مشہود کے لئے گواہی دی یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں جو وسیلہ ہونے کی گواہی دی آپ کے الفاظ میں یہ ہے فرمایا: ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے میں ایک زمانہ تک مجھے بہت استغراق رہا کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی راہیں نہایت دقیق راہیں ہیں وہ بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں جیسا کہ خدا بھی فرماتا ہے۔وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ (المائدة: ٣٦)