خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 298
خطبات طاہر جلدے 298 خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء جو عادات پھر قوانین کی دریافت پر منتج ہوئیں اور اسی طرح یہ مضمون بڑھتا چلا گیا۔لہذا بہت معمولی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو جب انہوں نے دریافت کرلیں تو ان سے غیر معمولی استفادہ کیا۔یہ جو آج کل کمپیوٹرز نکلے ہوئے ہیں یہ جو الیکٹرونکس کا مضمون چل رہا ہے ہماری دنیا کی اکثر چیزیں اب اس کمپیوٹرز کی اور الیکٹرونکس کی محتاج ہو گئی ہیں اس میں چھوٹی چھوٹی معلومات ہی ہیں کہ کوئی چیز کس طرح Behave کرتی ہے، کس طرح وہ ایک دوسرے کے ساتھ رد عمل دکھاتی ہے ان چیزوں ان عادات کو سمجھنے کے نتیجے میں، ان خصلتوں کو سمجھنے کے نتیجے میں کتنی عظیم الشان ترقی ہوئی ہے۔پس روحانی ترقیات کے لیے استغفار کے مضمون کو خصوصیت کے ساتھ سمجھنا بڑا ضروری ہے۔اس مضمون پر اگر آپ کی گہری نظر ہو تو آپ کو اس سے استفادہ کے بہت سے نئے مواقع ہاتھ آجائیں گے جو پہلے نہیں تھے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی روحانی حالت دن بدن پہلے سے زیادہ اور نمایاں ترقی کرتی چلی جائے گی۔اس لیے انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبے میں اس کے دوسرے حصے کو بیان کروں گا اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔