خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 290
خطبات طاہر جلدے 290 خطبه جمعه ۲۹ را پریل ۱۹۸۸ء تعلق رکھنے والا مضمون ہے اور مستقبل سے تعلق رکھنے والا بھی مضمون ہے۔ہر قسم کے انسانی فوائد خواہ وہ روحانی ہوں خواہ وہ دنیاوی ہوں استغفار کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اس لیے استغفار کا تفصیل۔سمجھنا نہایت ضروری ہے۔رمضان شریف میں بِالْأَسْحَارِ چونکہ استغفار کا خاص موسم آجاتا ہے اس لیے رمضان میں تو خصوصیت سے اس موضوع پر غور ہوتے رہنا چاہئے۔با وجود اس کے کہ اس آیات میں بِالأَسْحَارِ فرمایا گیا لیکن مراد یہ نہیں ہے کہ باقی وقت استغفار کے نہیں ہیں۔اسی طرح جب میں کہتا ہوں کہ رمضان استغفار کا موسم ہے تو یہ ہرگز مراد نہیں کہ باقی اوقات استغفار کے اوقات یا استغفار کے موسم نہیں ہیں۔دیکھیں چیزیں ہر موسم میں اگتی رہتی ہیں اور ہر موسم میں مرتی بھی رہتی ہیں لیکن پھر بھی بہار کا بھی ایک موسم ہے اور خزاں کا بھی ایک موسم ہے۔اس لیے گناہوں سے بخشش حاصل کرنے کے لیے اگر کسی مہینے کو موسم قرار دیا جا سکتا ہے تو وہ رمضان ہی کا مہینہ ہے۔میں نے آپ سے یہ گزارش کی تھی کہ الصدقین کا جو لفظ ہے وہ بہت اہمیت رکھتا ہے باقی سب الفاظ بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن الصدقین کے مضمون کے متعلق میں کچھ مزید بیان کروں گا۔جہاں تک میں نے غور کیا ہے بہت سے استغفار غیر حقیقی ہو جاتے ہیں اور بے اثر اور بے نتیجہ ثابت ہوتے ہیں اگر صداقت کا معیار بلند نہ ہو اور صداقت کے معیار کے ساتھ ایک روشنی کا مضمون بھی ہے اور وَالمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْأَسْحَارِ میں اس روشنی کی طرف بھی اشارہ فرمایا گیا ہے جس کا صداقت کے ساتھ تعلق ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ صداقت اور شعور یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گہرا رابطہ رکھتے ہیں اور شعور کے لیے بھی نئی نئی ہمیں آتی رہتی ہیں اور بسا اوقت انسان یہ سمجھتا ہے کہ میں باشعور ہوں لیکن حقیقت میں وہ باشعور نہیں ہوتا بلکہ اچانک اس کی آنکھ کھلتی ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ ایک اور شعور میں میں داخل ہو گیا اس کے مقابل پر جو پہلا شعور تھا وہ نیند کی حالت تھی۔اس طرح وَالمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْأَسْحَارِ کا یہ مطلب بنتا ہے کہ وہ صداقت شعار لوگ جو اپنے حالات پر اپنے گناہوں کے بارے میں اپنی کمزوریوں کے متعلق غور کرتے رہتے ہیں ان کے غور کا ماحصل ایک مقام پر نہیں کھڑا رہتا جوں جوں ان کا شعور بیدار ہوتا رہتا ہے، جوں جوں خدا تعالیٰ ان کو لطافتوں کی نئی بجیں عطا فرماتا رہتا ہے۔ہر وہ نئی صبح ان کے لیے استغفار کی طرف متوجہ کرنے والی