خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 24
خطبات طاہر جلدے لله 24 خطبه جمعه ۸/جنوری ۱۹۸۸ء ہے کہ شروع سال ہی میں انشاء اللہ جہاں تک ممکن ہوا ان پروگراموں کو اختصار کے ساتھ آپ کے سامنے دو ہرا دوں جو ایک خاص مقصد اور خاص منصوبے کے تحت جماعت کے سامنے کچھ عرصہ سے رکھتا چلا آرہا ہوں تا کہ ان باتوں کی یاد دہانیاں ہوں اور ہم بڑی تیزی کے ساتھ گزشتہ غفلتوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔کچھ باتیں بھول گئے ہیں تو وہ یاد آجائیں اور خدا سے دعا مانگتے ہوئے کوشش کریں کہ نئے سال کی محراب سے اس حال میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے گزریں کہ ہمیں خود یہ احساس ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم نے اس جشن کے سال میں داخل ہونے کے لئے اپنے آپ کو اپنے وجود کو بھی رونق بخشی ہے۔صرف گیٹ ہی نہیں سجائے ،صرف گلیوں ہی کو زینت نہیں دی بلکہ اپنے وجود کو بھی صاف ستھرا اور پاک کیا ہے اور جہاں تک ممکن ہو سکا ہم نے تقویٰ کے لباس پہن کر زینت اختیار کر لی ہے۔یہ صیح اظہار تشکر ہو گا۔اس سلسلہ میں جو میں نے پروگرام رکھے تھے ان میں سے آج سب سے پہلا جو اہم پروگرام ہے جو سارے پروگراموں کی جان ہے اس کی یاددہانی کرانا چاہتا ہوں۔میں نے جماعت کو پچھلے دوسالوں میں خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کی تھی کہ سیرت نبوی کے دن منائیں اور کثرت کے ساتھ سیرت کے جلسے کریں، سیرت کے مضمون کا مطالعہ کریں، اپنے بچوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے روشناس کرائیں اور جہاں تک تو فیق ملتی ہے درود اور سلام کثرت کے ساتھ اپنا ورد جان بنائیں اور اس ذریعہ سے بہت سی روحانی برکتیں حاصل کریں۔جہاں تک جماعت کی رپورٹوں کا تعلق ہے الحمد للہ کہ وہ سال جو گزرا ہے اس میں خصوصیت کے ساتھ اس کی طرف جماعت نے دنیا میں ہر جگہ توجہ دی ہے اور اس کے بہت سے شیر میں ثمرات ظاہر ہوئے ہیں، بہت سی برکتیں ایسی ملی ہیں جن کا وہ جماعتیں بھی یہ تصور نہیں کر سکتی تھیں جو مجھتی تھیں کہ بہت اچھا پروگرام ہے۔چنانچہ بہت سی رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ ہمیں یقین تو تھا کہ اس پروگرام کی بہت برکتیں ہوں گی لیکن وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اتنی زیادہ برکتیں ہوں گی۔غیروں کے رد عمل میں ان کے تعلقات میں زمین و آسمان کا فرق پڑ گیا ، اپنے اندرونی حالات میں زمین و آسمان کا فرق پڑ گیا، اپنی روحانی کیفیات میں بہت بڑی تبدیلی پیدا ہوئی اور روحانی ترقی نصیب ہوئی اور بہت سی تفصیلات ہیں جو خطوں سے مل رہی ہیں۔مگر ایک یہ غلط فہمی بھی معلوم ہورہی ہے وہ یہ