خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 282 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 282

خطبات طاہر جلدے 282 خطبه جمعه ۲۲ را پریل ۱۹۸۸ء معصوم بندوں کو اس کی عبادت سے روکا یہ احساس پیدا ہو گیا تو پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ قوم بچ جائے گی اور احمدیت کی ترقی کے لئے ایک نیا دور شروع ہو جائے گا ملک میں اور یہ دونوں چیزیں اب لازم وملزوم ہیں۔یہ قوم بچے گی تو احمدیت کی وجہ سے بچے گی اور اگر احمدیت سے ان کا یہ سلوک جاری رہا تو پھر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی طرف سے ہر دکھ سے محفوظ رکھے۔