خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 281
خطبات طاہر جلدے 281 خطبه جمعه ۲۲ را پریل ۱۹۸۸ء ایسی نہیں جو آپ کا اجر ہو۔آپ کا اجر تو اسی بات میں ہے کہ قوم بچ جائے ، آپ کا اجر تو اسی بات میں ہے کہ قوم کی اصلاح ہو اور تکذیب کے گناہ سے وہ محفوظ ہو جائے اور اللہ تعالیٰ احساس ندامت اس کے دل میں پیدا کرے، استغفار کی طرف متوجہ فرمائے اور توبہ کی توفیق دے یہ ہے احمدیت کا پھل۔اس لئے انتقام کو اپنا پھل نہ سمجھیں بلکہ مثبت چیزوں کی طرف متوجہ ہوں یہ دعا کریں کہ خدا اس قوم کو جلد سے جلد احمدیت کی طرف متوجہ کرے اور یہ احساس پیدا کرے کہ کسی محرومی کی وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کے عذاب کا شکار بن رہے ہیں۔ابھی کل ہی مجھے پاکستان کے ایک بہت ہی بڑے لکھنے والے شاعر اور ادیب کا خط ملا ہے یہ احمدی نہیں ہیں لیکن انہوں نے یہی بات لکھی ہے۔وہ کہتے ہیں اب تو دن بدن یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے ہم سوچنے والوں کے دلوں میں کہ ہم نے کسی بڑی ہستی کا انکار کر دیا ہے اور خدا کی غیرت کو بھڑ کا یا ہے کچھ لوگوں پر ظلم کر کے اور اس رنگ میں انہوں نے باتیں کیں جن سے صاف ظاہر ہے وہ کیا کہنا چاہتے ہیں لیکن کھل کر بات بھی بیان نہیں کی لیکن مجھ پر بہر حال ظاہر کر دیا کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔اس قسم کے احساسات اسی رنگ میں اٹھ رہے ہیں اور اس لحاظ سے یہ ان کی علمی شخصیت کی بالکل صحیح تصویر ہے۔وہ جو بیان کرنا چاہتے ہیں وہ یہ نہیں بیان کرنا چاہتے صرف کہ مجھے پتا لگ گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔وہ ایک ایسے شخص کے طور پر اپنے مافی الضمیر کو بیان کر رہا ہے جس کا شعور بیدار ہوتا چلا جا رہا ہے، دن بدن اسے کچھ محسوس ہو رہاے لیکن پوری طرح معین نہیں ہو سکا۔یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ ہے خدا ناراض اور اسی قسم کی باتوں سے ناراض ہے۔یہ آخری فیصلہ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کے نتیجے میں ناراض ہے یا آخری فیصلہ کہ کلمے کے خلاف مہم چلانے کے نتیجے میں ناراض ہے یا عبادتوں میں مخل ہونے کی نتیجہ سے ناراض ہے یہ پوری طرح نظر کر قوم کے سوچنے والوں کے سامنے نہیں آیا مگر اس نہج پر سوچ چل پڑی ہے۔اس لئے دعا کریں کہ اس سوچ کو آگے قدم بڑھانے کی خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور ساری قوم میں کھل کھل کر اور نظر کر یہ احساس بیدار ہو جائے کہ ہم نے بہت ظلم کیا ہے کہ وقت کے امام کو جھٹلایا ، اس کی تضحیک کی، اس میں بے حیائی کے ساتھ آگے بڑھے، ہر جسارت کی خدا پر اور خدا کے