خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 234
خطبات طاہر جلدے 234 خطبه جمعه ۸ / اپریل ۱۹۸۸ء ، ان کے گھر منہدم کرنے کی کوشش کرتے جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو پھر یہی وقار عمل کرنے والے آکر ان کی بھی خدمت کرتے ہیں۔تو امید ہے یہ تصویر میں انشاء اللہ تعالیٰ کچھ اکٹھی ہوں گی۔مجھے یاد ہے قادیان میں حضرت مصلح موعود جنہوں نے وقار عمل کی نیک رسم جاری کی تھی جماعت میں ان کی تصویر میں ہوا کرتی تھیں مجھے اب مہیا کہیں سے کرنی پڑیں گی خدا کرے مل جائیں کہیں نہ کہیں سے کہ خود جو کدال سے مٹی کھودرہے ہیں سڑکوں کی تعمیر کے لئے سر پر مٹی کی ٹوکری اٹھائے لئے پھر رہے ہیں۔بڑے، چھوٹے انصار، اطفال سب اس وقت ایک جان ہو کر ایک بدن کی طرح اکٹھے خدمت دین کیا کرتے تھے۔اب انگلستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ روح بڑی تیزی سے زندہ ہورہی ہے اور بڑے بڑے عجیب اس نے مظاہر دکھائے ہیں۔چنانچہ اسلام آباد میں جو انقلاب بر پا ہوا ہے وہ پہنچانی نہیں جاتی جگہ جو ہم نے خریدی تھی اور وہاں نئی عمارتیں بھی کس شان کی بنی ہیں اس کے حساب آپ دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ ان چند پیسوں میں اتنے عظیم الشان کام کیسے ہوئے۔وہ خدا تعالیٰ نے آپ کے اندر جو ایمانی روح عطا فرمائی ہے آپ کو جو جذبہ عطا کیا ہے خدمت دین کا یہ اسی کا مظہر ہے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ یہاں مثلاً جو خدمت کا موقع ملا ہے خدام اور انصار کو اس کے نتیجہ میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ساری عمارت کو از سر نو بحال کیا گیا، نئے فلیٹ بنائے گئے ،نئی سیٹرھیاں ، نئی چھتیں، پہلے سب گند نکالے گئے اور جو تخمینہ کم وبیش دولاکھ اسی ہزار پاؤنڈ کا بنتا تھا اس کی بجائے ستر ہزار پاؤنڈ کے اندر یہ سارے کام مکمل ہو گئے ہیں۔کچھ شائد قالینوں وغیرہ کا یاFinishing کا کام کرتے وقت ۷۵ بن جائیں لیکن ۸۰ سے اوپر نہیں بڑھتی بات اور ۸۰ کی رقم وہ تھی جو صرف اس گند کو صاف کرنے کے لئے ہمیں جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا۔تو اب تو اس عمارت کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔جب ہم نے خریدی تھی تو چالیس کے لگ بھگ قیمت تھی اور غالباً اسی لئے ہمیں ستی دی گئی تھی کہ جولوگ جانتے تھے عمارت کے حال کو ان کو پتا تھا کہ اس کو تو ایسا کیٹر لگا ہوا ہے کہ یہ سنبھالی نہیں جائے گی عمارت ساری منہدم ہو جائے گی۔ان کو یہ نہیں پتا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ایک کیڑے مار جماعت بھی پیدا کی ہوئی ہے جو ہر قسم کے گندا اور ہر قسم کے کیڑوں کا مقابلہ کر کے چیزوں کو حیات نو بخشتی ہے اور یہی وہ بنیادی فرق ہے جو جماعت احمدیہ میں اور دوسری دینی کہلانے والی جماعتوں میں اس وقت نمایاں