خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 229
خطبات طاہر جلدے 229 خطبه جمعه ۸ / ایریل ۱۹۸۸ء وقار عمل سے تکمیل پانے والی احمد یہ بیت الذکر گلاسکو کا افتتاح۔جماعت احمدیہ فیض رساں جماعت ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۱/۸اپریل ۱۹۸۸ء بمقام بیت الرحمن گلاسکو سکاٹ لینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت بعد حضور نے فرمایا: گلاسکو کی یہ مسجد جسے اس سے پہلے ایک ہال خرید کر بعد میں مسجد کی صورت میں تبدیل کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے وقار عمل اور جماعت احمدیہ کے افراد میں جو خدا تعالیٰ نے خدمت دین کی روح بخشی ہے اس کا ایک نشان ہے۔صرف یہی مسجد نہیں بلکہ اس کے ساتھ کے ملحقہ جتنے کمرے یا عمارت کے دیگر حصے ہیں آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ان کی حالت اس سے پہلے بہت بوسیدہ تھی کیونکہ اس عمارت کو ایک ایسی بیماری نے گھن کی طرح کھانا شروع کیا تھا جو ایک خاص قسم کا گھن ہے اور وہ ایسا خطر ناک اور شدید ہے کہ صرف لکڑی ہی کو نہیں کھا تا بلکہ اینٹ ، پتھر اور سیمنٹ اور مٹی ہر قسم کی چیزوں کو کھاتا ہے اور اس کا سوائے اس کے کوئی علاج نہیں کہ ان تمام بیمار حصوں کو جس طرح کینسر ہوتا ہے جس کو نکال کر باہر پھینکا جاتا ہے، اس کو باہر پھینکا جائے۔اس غرض سے جب ہم نے تخمینے لئے تو معلوم ہوا کہ صرف صفائی اور اس گھن کے ایسے علاج کے لئے کہ آئندہ اس کے لگنے کا خطرہ نہ رہے ۸۰ ہزار پاؤنڈ درکار ہیں اور بوسیدہ عمارت کے حصوں کو جب نکال کے باہر پھینکنا تھا تو جو رہائشی حصہ ہے وہ بالکل خالی ہو جاتا اور از سرنو وہاں تعمیر کرنا پڑنا تھا۔چنانچہ اس کے اوپر ان کے خرچ کا اندازہ اتنا تھا کہ کل رقم تقریباً دولاکھ چالیس ہزار کے لگ