خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 228 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 228

خطبات طاہر جلدے 228 خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۸ء (۵) ربوہ سے سید ظہور احمد شاہ صاحب کی وفات کی اطلاع ملی ہے۔ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی جرمنی میں ہیں۔انہوں نے درخواست کی ہے۔(۶) اشرف حسین قریشی صاحب یہ عبدالباسط صاحب مبلغ کولون جرمنی کے خسر تھے ۱۵؍ مارچ کو لاہور میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پائی۔(۷) نذیر بیگم صاحبہ صوفی نذیر احمد صاحب جو آج کل جرمنی میں ہیں اور انکے خاندان کے اور بھی بہت سے افراد جرمنی میں ہیں ان کی اہلیہ تھیں ابھی پرائیویٹ سیکریڑی صاحب کی طرف سے اطلاع ملی ہے ربوہ سے کہ وفات پاگئی ہیں۔انا للہ وانا اليه راجعون ان سب کی نماز جنازہ غائب عصر کی نماز کے معأبعد ہوگی۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: نماز کیلئے صفیں کچھ تنگ کرنی پڑیں گی تاکہ جو دوست باہر رہ گئے ہیں ان کو بھی موقع مل جائے۔باہر چونکہ کیچڑ ہے اس لئے دوستوں کیلئے با ہر نماز پڑھنی ممکن نہیں ہوگی۔اسلئے کچھ کچھ صفیں تنگ کرلیں۔سجدے میں تھوڑی دقت ہوگی لیکن آپ کے دوسرے بھائیوں کو نماز پڑھنے کی سہولت مل جائیگی۔