خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 15 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 15

خطبات طاہر جلدے 15 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء جب میں نے یہ باتیں وہاں مجلس شوری میں چھیڑ میں امریکہ میں تو اس وقت مجھے یاد ہے بعض دوستوں نے بتایا کہ پہلے ہم بھی یہ جمعہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ایک دفعہ جب ہم تک آواز پہنچی جمعہ کے متعلق اہمیت کے لئے تو ہم نے یہ تجربہ کیا اپنی کمپنی جہاں ہم ملازم تھے اس سے درخواست کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں رخصت دے سکتے تمہارا کوئی حق نہیں۔اس پر ایک صاحب نے بیان کیا کہ میں نے ان سے کہا بہت اچھا تم مجھے تنخواہ نہ دواس دن اور میں اس کے بغیر بھی زندہ رہ لوں گا لیکن جمعہ میں نے نہیں چھوڑنا۔چنانچہ زبر دستی اس دن فراغت حاصل کی اور باقاعدہ جمعہ پر جاتے رہے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے ان کو اور برکتیں عطافرما ئیں اس کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔پھر ایک خاتوں نے ذکر کیا کہ ایک جگہ مسلمانوں کی طرف سے با قاعدہ یہ معاملہ پیش ہوا، عدالت تک پہنچا اور ہمارے حق میں یہ عدالتی فیصلہ ہو چکا ہے کہ مسلمان کو جمعہ کا حق ہے اور اس سے زبر دستی روکا نہیں جاسکتا۔اس لئے کسی حد تک امریکہ میں کچھ کام ہوا ہے۔یہاں بھی اگر احمدی ماں باپ اپنے بچوں کو سب سے پہلے رو کنا شروع کریں اور پھر وہ وفود لے کر پہنچیں اساتذہ تک اور انتظامیہ تک، اخباروں میں لکھیں جماعت اپنے طور پر انتظام کرے، MPs سے ملے۔تو میرے خیال میں بہت بڑی کامیابی ہو سکتی ہے لیکن اگر رخصت حاصل کرنے میں کامیابی نہ بھی ہو تو قربانی کرنی چاہئے۔اس کی طرف میں اب جماعت کو بلاتا ہوں۔کوشش کریں کہ آپ کو رخصت مل جائے۔آپ کے لئے آسانی پیدا ہو جاتے لیکن اگر یہ نہیں کر سکتے تو اس دن اپنے بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیں۔نصف وقت کیلئے ان کو کہیں کہ نہیں آئیں گے ہمارا مقدس دن ہے ہم نے ان کو جمعہ ضرور پڑھانا ہے۔اور اس دن ان کو نہلائیں دھلائیں خاص طور پر تیار کریں اس سے ان کو نہانے کی اہمیت کی طرف بھی توجہ ہوگی۔یہ بھی میں نے دیکھا ہے کہ مغربی ملکوں میں بسنے والے احمدیوں کو پا کی ناپاکی کا بھی اتنا زیادہ احساس نہیں رہتا اور ان کو پتا ہی نہیں کہ بعض دنوں کے ساتھ غسل واجب ہیں بعض امور کے ساتھ نسل کا گہرا تعلق ہے اور جمعہ ان میں سے ایک ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہر مسلمان پر غسل واجب ہے ( بخاری کتاب الجمعہ حدیث نمبر : ۸۲۸) اور اس کا اکثر احمدیوں کو بھی پتا نہیں کہ یہ اتنی اہم نصیحت موجود ہے۔اس دن بچوں کو نہلایا دھلایا جائے ان کو کہیں کہ آج جمعہ کی تیاری کرنی ہے، آج تلاوت ہوگی ، آج اور نیک باتیں ہوں گی۔تمہیں ہم دینی تعلیم دیں گے عام دنوں کی نسبت مقابلہ زیادہ تو میرے خیال میں ایک بہت ہی بابرکت پاکیزہ ماحول پیدا ہو جائے گا اور قانونی طور پر میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں یہ تحفظ ضرور حاصل ہو جائے گا اگر اس مہم کو ہم