خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 151 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 151

خطبات طاہر جلدے جب بھی خدا فیصلہ کرے اسی کی چلتی ہے۔151 خطبه جمعه ۴ / مارچ ۱۹۸۸ء اس لئے جب تک خدا کی آخری تقدیر ظاہر نہیں ہوتی ہمیں دعا کا حکم ہے اور دعا کرتے وقت پورے تو کل اور یقین سے دعا کرنی چاہئے یہ نہ سمجھیں کہ چلو دعا کرتے ہیں ورنہ اب کہاں ممکن ہے اس طرح کی دعا نہیں کرنی اس یقین کے ساتھ کریں کہ خدا کے ہاتھ میں طاقت ہے جب چاہے وہ تقدیر بدل دیتا ہے اور اس لئے مجھے بھی جب میں نے دعا کی تو ایک ایسا جواب ملا جس کے بعد انسان سمجھتا ہے کہ اب دعا کا وقت نہیں رہا۔لیکن خدا تعالیٰ نے میری توجہ اس طرف پھیری کہ دعا کے لئے تو ہر وقت ہے۔جب خدا یہ بھی ظاہر فرمادے کہ نہیں اس وقت بھی وقت رہتا ہے۔تو اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ سب دوست بھی اس معاملے میں دعا کے ذریعے اس بچی کی مدد فرمائیں گے۔چھوٹی عمر ہے ابھی ایک ڈیڑھ سال ہوا ہے صرف شادی کو غالباً ڈیڑھ یا دوسال اور بڑی نیک فطرت بچپن میں باپ کے سائے سے محروم رہی۔بڑی درد ناک زندگی کئی اس لحاظ سے تو خاص دعاؤں کی مستحق ہے۔یعنی یہ ان کی والدہ خاص طور پر مجھے ان کا خیال ہے بہت ہی ان کی جذباتی لحاظ سے اس وقت شدید کرب میں سے گزررہی ہیں۔