خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 487
خطبات طاہر جلد ۶ 487 خطبہ جمعہ ۲۴ ؍ جولائی ۱۹۸۷ء وہ تعریف بہت کچھ بدل چکی ہوتی جہاں ان کا سفرختم ہونا تھا۔ہرلمحہ ان کے اوپر خدا تعالیٰ تقوی کے نئے مفاہیم کھولتا چلا جاتا ہے۔پس ان دونوں حدوں کے درمیان بہت ہی وسیع فاصلے ہیں۔گناہوں کی بھی کوئی حد نہیں ہے سوائے اس کے کہ انسان اس استعداد کی انتہا کو پہنچ جائے جو خدا تعالیٰ نے کسی انسان میں پیدا فرمائی ہے اور چونکہ استعدادیں مختلف ہیں اس لئے یہ کہنا درست ہے کہ گناہوں کی بھی کوئی حد نہیں۔بعض لوگ بے انتہا گناہ کرنے کی استعداد میں رکھتے ہیں اور وہ ان استعدادوں کو حتی المقدور پوری طرح استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بعض لوگ ہیں جن میں گناہ کی استعداد میں کم ہیں۔تو منفی پہلو سے بھی حَقَّ تُفته کا مضمون انسان انسان میں بدلتا رہتا ہے اس کی حالت کے مطابق بدلتا رہتا ہے اور مثبت حالت میں بھی نیکی کی استعداد میں اور صلاحیتیں زندگی کے بہت ہی وسیع شعبوں پر پھیلی پڑی ہیں۔وسیع شعبوں کا لفظ میں اس لئے استعمال کر رہا ہوں کہ ایک اور مضمون کی طرف آپ کو متوجہ کروں۔تقویٰ کی باریک راہیں ایک انسان کو نصیب ہو سکتی ہیں لیکن اگر اس کی استعداد میں کم ہوں اور زندگی کے کم شعبوں سے اس کی دلچسپیوں کا تعلق ہو تو راہیں باریک ہونے کی بجائے پھر بھی تنگ رہیں گی لیکن بعض انسانوں کو اللہ تعالیٰ بہت ہی وسیع قلب عطا فرماتا ہے، بہت ہی وسیع ذہن عطا فرماتا ہے اور ان کی زندگی کی دلچسپیوں کے امکانات بھی بہت وسیع ہوتے ہیں پس ان کی یہ راہیں بہت کشادہ ہو جاتی ہیں۔جہاں جہاں ان کی سوچیں جس جس جہت میں جاسکتی تھیں ہر جہت میں تقویٰ کے نئے مفاہیم ان کو ملتے ہیں اور بعض عظیم الشان وجود ایسے ہوتے ہیں جن کا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق ہوتا ہے بلکہ زندگی کے علاوہ بھی یعنی انسانی زندگی کے علاوہ بھی حیوانی زندگی تک ان کی سوچیں ممتد ہو جاتی ہیں۔ان میں جو سب سے اعلیٰ وجو دتھا ، جوسب سے اکمل وجود تھا اس کا نام محمد مصطفی مے ہے۔پس آپ کو رحمت للعالمین قرار دیا گیا۔آپ کا تقویٰ جانوروں تک بھی ممتد تھا اور وہ باتیں جو ایک انسان دوسرے انسانوں کے متعلق بھی نہیں سوچ سکتا وہ جانوروں کے متعلق بھی آپ سوچتے ان کا احساس فرماتے اور ان کے مطابق انسانوں کو تقویٰ کی تعلیم دیتے تھے۔پس حَقَّ تُقتِہ کا یہ مضمون بہت ہی وسیع ہے لیکن جب اس کے معا بعد یہ فرمایا گیا وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُم مُّسْلِمُونَ تو اس مضمون کے خاص پہلو کی طرف بطور خاص اشارہ فرما