خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 466
خطبات طاہر جلد ۶ 466 خطبہ جمعہ ۷ ار جولائی ۱۹۸۷ء س مِنْ عِبَادِم تو یہ اعلان کر دے کہ میرا رب جس کا چاہے رزق کو وسیع فرما دیتا ہے اپنے بندوں میں وَيَقْدِرُ لَهُ اور اسی طرح بعض اوقات رزق کو تنگ بھی کر دیتا ہے۔وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ اور جو کچھ بھی تم خرچ کرتے ہو فَهُوَ يُخْلِفُہ اللہ اس کے ساتھ اخلاف کا معاملہ فرماتا ہے، یہ اخلاف کیا چیز ہے اس کے متعلق میں جب اس آیت کی تشریح کروں گا تو بتاؤں گا۔وَهُوَ خَيْرُ الرُّزِقِيْنَ اوروہ بہترین رزق دینے والا ہے۔میں نے بیان کیا تھا کہ پہلی آیت جس میں عذاب کی بات کی گئی ہے اس کا تعلق کفار کے اس دعوئی سے ہے جو اس سے پہلی آیت میں ( جو شروع میں میں نے تلاوت کی تھی ) خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذِّبِينَ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کفار یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ہم ہرگز عذاب نہیں دیئے جائیں گے۔اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یقیناً وہ لوگ جو غیر معمولی جد و جہد کرتے ہیں خدا تعالیٰ کی آیات کو نا کام بنانے کی وہ ضرور عذاب دیئے جائیں گے۔یہاں خاص طور پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ صرف ان لوگوں کا ذکر فرمایا گیا ہے عذاب کے لئے جو ائمۃ التکفیر میں وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ کا جو نقشہ کھینچا گیا ہے، وہ لوگ جو غیر معمولی کوشش کرتے ، جد و جہد کرتے ہیں دعوی کرتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے، دنیا میں جہاں بھی جائیں گے ہم پیچھے پیچھے پہنچیں گے ، یہ وہ نقشہ ہے جو قرآن کریم نے وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ (المائدہ: ۶۵) کا بیان فرمایا ہے۔تو سوال یہ ہے کہ ان کو تو عذاب دیا جائے گا مگر وہ ساری قوم جوان کے ساتھ شامل ہے اس کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ دعوی کرنے والوں نے تو یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا اور اس ہم میں گویا وہ ساری قوم شامل تھی جو ان کے ساتھ متفق تھی ، جو کسی نہ کسی رنگ میں مخالفت کر رہی تھی خواہ اس تیزی اور شدت کے ساتھ نہ کر رہی ہو لیکن قرآن کریم نے ساری قوم کے عذاب کا یہاں ذکر نہیں فرمایا بلکہ چیدہ چیدہ مخالفوں کے لیڈروں کو عذاب دینے کا ذکر فرمایا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اتنی وسیع ہے کہ بسا اوقات ایسا ممکن ہے کہ ایک شخص لاعلمی میں مخالفت کر رہا ہو لیکن اس کی مخالفت میں کوئی غیر معمولی کوشش نہ ہو۔یہ مخالفت ایک قسم کی خاموش مخالفت ہے لیکن بالا رادہ شرارت سے عاری ہے۔ایسے شخص کے متعلق قطعی طور پر یہ کہ دینا کہ یہ بھی