خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 742
خطبات طاہر جلد ۶ فرمائی ہے۔742 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے اندر وہ پاک تبدیلیاں پیدا کریں کہ جس کے نتیجے میں ہم روز بروز بڑھنا شروع کریں پھولنا اور پھیلنا اور پھلنا شروع کریں ہمارے اندر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نشو ونما کی ایک انقلابی کیفیت ظاہر ہو جو پہلے سے بالکل مختلف ہو جائے ہمارے بچوں کے چہرے پر بھی ان حالات کو دیکھ کر رونق آجائے ، وہ محسوس کریں کے وہ ایک طاقتور جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، بڑھنے اور پھیلنے والی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ تبدیلیاں اگر آپ کے اندر پیدا ہو جائیں گی تو آپ کو زندگی کے نئے لطف آئیں گی جن سے پہلے آپ نا آشنا ہیں خدا تعالیٰ کرے کہ جلد تر ایسا ہو۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔نمازیں جمع ہوں گی ظہر کے بعد ساتھ ہی عصر کی نماز پڑھی جائے گی۔میں چونکہ مسافر ہوں میں بھی قصر کروں گا اور وہ سب جو مسافر ہیں وہ بھی میرے ساتھ قصر کریں گے اور مقامی لوگ بغیر سلام پھیرے چار رکعتیں پوری کریں گے۔یہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ بہت سے بچے ناواقف ہوتے ہیں بعض نوجوان بھی وہ سلام پھیر دیتے ہیں ساتھ ہی ،اس لئے بار بار بتانا پڑتا ہے۔