خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 741 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 741

خطبات طاہر جلد ۶ 741 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء دیتا ہے۔ان کھیتوں کی طرف جب نظر پڑتی ہے تو آپ دیکھیں آپ کو ان کے اوپر یا غصہ آئے گا یا رحم آئے گا لیکن جو کھیت زرخیز ہوں ان کی تو کیفیت ہی اور ہوتی ہے، ان کو دیکھ کر نظر تازہ ہو جاتی ہے۔پہاڑوں کی طرف دیکھیں جن کو خدا تعالیٰ نے رونق بخشی ہے سرسبزی اور ہریاول کی ان کی طرف دیکھنے سے اور لطف آتا ہے جو بنجر اور ویران ہیں ان کی طرف دیکھ کر اور قسم کے خیالات اور جذبات پیدا ہوتے ہیں۔تو اس لحاظ سے جماعت کا وہ حصہ جو ابھی زرخیز نہیں ہوا، میری نظر میں اس کی حالت قابل رحم ہے۔ان کو خود نہیں پتا کہ ان کی زندگی کیسی بے معنی ہے جب وہ زرخیز ہو جائیں گے جب وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نشو و نما کے آثار ظاہر کریں گے تو وہ خود محسوس کریں گے کہ ان کے اندر ایک عظیم الشان انقلاب پیدا ہو چکا ہے، ان کی زندگی پہلے سے بہت زیادہ پر لطف ہو جائے گی۔اس لئے اپنے اوپر رحم کریں اور ان نصیحتوں کی طرف توجہ دیا کریں اور ساری جماعت کو بالعموم چاہئے کہ اس معاملے میں ایک دوسرے کو نصیحت کرتی رہے اور یاد کراتی رہے اگر اس طرح کا رد عمل آپ نصیحتوں پر دکھا ئیں گے تو انشاء اللہ روز بروز آپ کی حالت تبدیل ہونی شروع ہو جائے گی پھر ہر سال آپ کے اندر حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہوں گی توانائی کا احساس ایک بہت ہی پُر لطف احساس ہے کمزوری کا احساس اگر وہ دعاؤں میں نہ بدلے تو نہایت ہی تکلیف دہ احساس ہے۔اس لئے اپنے کمزوری کے احساس دعاؤں کے نتیجے میں اور نیک اعمال کے نتیجے میں توانائی کے احساس میں تبدیل کریں آپ کے اوپر دنیا میں ورنہ کوئی رحم نہیں کرے گا ، آپ کو ہمیشہ تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔آپ دنیا میں کوئی مقام نہیں پیدا کر سکتے جب تک آپ ان رستوں پر نہ چلیں جو توانائی حاصل کرنے کے رستے ہیں۔یہ دنیا اخلاق کی دنیا نہیں ہے جس میں آپ زندہ ہیں۔یہ دنیا محض جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی دنیا ہے، اس اصول کی دنیا ہے اور وہی قومیں پنپتی ہیں اور عزت پاتی ہیں جو توانا ہو جایا کرتی ہیں یا توانائی کے رستوں پر چل پڑتی ہیں۔جو قو میں کمزور رہتی ہیں ان کو شاید بعض لوگ رحم کی نظر سے دیکھتے ہوں ورنہ اکثر تو ان کو کھا جانے کی سوچتے ہیں ، ان کو اور زیادہ ذلیل ورسوا کرنے کی سوچتے ہیں۔اس ملک میں جو کینیڈا ہے یا امریکہ، شمالی امریکہ میں اور جنوبی امریکہ میں بھی آپ نے دیکھا ہے کہ کمز ور تو میں کس طرح صفحہ ہستی سے ایسے غائب ہو گئیں۔اس لئے توانائی کا حاصل کرنا ضروری ہے ان رستوں پر چل کر جن رستوں پر خدا نے چلنے کی تلقین