خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 837 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 837

خطبات طاہر جلد ۶ 837 خطبہ جمعہ اردسمبر ۱۹۸۷ء غلبہ دین کے ذرائع صبر ،استغفار اور انکسار (خطبہ جمعہ فرمودہ | اردسمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي ایتِ اللهِ بِغَيْرِ سُلْطن الهُم إِنْ فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبر مَّاهُمْ بِبَالِغِيْهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ اور فرمایا: (المومن: ۵۶-۵۷) یہ دو آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ المومن کی 56 ویں اور 57 ویں آیات ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ پس صبر کر کیونکہ یقینا اللہ تعالیٰ کا وعدہ حق ہے اور ضرور پورا ہو کے رہے گا۔وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبك اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا رہ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّت اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اس کی حمد کے ساتھ بلند کر یا لفظی ترجمہ ہوگا اپنے رب کی تسبیح اس کی حمد کے ساتھ بلند کر بِالْعَشِي وَالْإِبْكَارِ شاموں اور راتوں کو بھی اور صبح کو بھی۔اِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللهِ یقیناً وہ لوگ جو جھگڑا کرتے ہیں خدا تعالیٰ کی آیات کے بارے میں بِغَيْرِ سُلْطنٍ آتُهُمْ بغیر کسی غالب اور قوی دلیل کے جو ان کو خدا نے دی ہو اِن فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا