خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 520 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 520

خطبات طاہر جلد ۶ 520 خطبه جمعه ۱۷ اگست ۱۹۸۷ء دور سے آنے والے طواف کی خاطر آئیں یا وہاں مسجد میں اعتکاف کی خاطر آئیں یا رکوع و سجود کی خاطر آئیں ان کو میرے گھر میں پاکیزگی کے سوا کچھ اور دکھائی نہ دے۔یہ تشریحی ترجمہ ہے اس آیت کا۔سب سے پہلے تو میں وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّی سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں خانہ کعبہ کے پاس ایک مقام ابراہیم ہے جہاں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام عبادت کیا کرتے تھے۔پس اس آیت کا عمومی مفہوم یہ ہی لیا جاتا ہے اور اسی مفہوم پر اکتفاء کی جاتی ہے کہ جب بھی حج پر لوگ پہنچیں اس مقام پر نماز پڑھنے کی کوشش کیا کریں جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نمازیں پڑھیں۔اس مفہوم کے درست ہونے سے کوئی انکار نہیں لیکن اس میں اس سے ایک بہت اعلیٰ درجہ کا مفہوم بھی شامل ہے جس کا تعلق تمام بنی نوع انسان سے ہے۔جہاں بھی وہ خدائے واحد کی پرستش کرتے ہوں جہاں بھی وہ نمازیں پڑھتے ہوں وہ اس آیت کے ارشاد کی تعمیل کرنے کے اہل ہیں۔اہل جب میں کہتا ہوں تو مراد ہے ان کی طاقت میں ہے کہ اس کی تعمیل کی کوشش کریں۔جہاں تک مرتبہ کے لحاظ سے اہلیت کا تعلق ہے ایک بہت ہی بڑا مطالبہ ہے جس کو پورا کرنے کی ہر انسان مقدرت نہیں رکھتا۔مراد یہ ہے کہ ابراہیم نے جس انداز سے نمازیں پڑھیں جو مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے میں خدا کے حضور حاصل تھا اس مقام کو اپنانے کی کوشش کرو۔جس طرح کامل وفاء کامل الحاح، کامل اطاعت، کامل وفاداری کے ساتھ اپنی توجہ کو خالصہ اللہ کے لئے کرتے ہوئے اپنے وجود کو کوئی حصہ بھی باقی نہ چھوڑتے ہوئے ، اپنی رضا ، اپنی آرزوؤں کو یک نظر نظر انداز کرتے ہوئے ، کلیہ اپنے وجود کو خدا کے سامنے پیش کرتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام مقام عبادت پہ کھڑے ہو جایا کرتے تھے اس کو نمونہ پکڑو، وہ مقام حاصل کرنے کی کوشش کر و عبادات میں۔وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْرهِم وَ اِسْمعِيْلَ اور ابراہیم اور اسمعیل دونوں سے ہم نے یہ عہد لیا کہ تم میرے گھر کو آنے والوں ، طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والے، رکوع کرنے والے اور تجود کرنے والوں کے لئے پاک رکھو گے۔یہ جو دوسرا پہلو ہے یہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور تمام بنی نوع انسان کے لئے اہمیت کا حامل ہے اس کے بھی دوسرے پہلو کی طرف، اس کے اندر بھی دو پہلو موجود ہیں ایک تو ہے خانہ کعبہ کو صاف اور پاک رکھنا اور دوسرا ہے جو تمام بنی نوع انسان سے تعلق رکھتا ہے اور ان سب کو ایک صفائی