خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 519 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 519

خطبات طاہر جلد ۶ 519 خطبه جمعه ۷ / اگست ۱۹۸۷ء امت واحدہ بننے کے لئے پاکیزگی بھی ضروری ہے۔بیوت الذکر، گھروں اور گلیوں کو صاف اور مزین کرنے کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۷ اگست ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت کی : وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرهِمَ مُصَلَّى وَعَدْنَا إِلَى إِبْرَهِمَ وَاسْمُعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ اور فرمایا: (البقره: ۱۲۶) یہ آیت جس کا میں نے آج انتخاب کیا ہے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ وقت یاد کر یا وہ ایک بہت ہی اہم وقت تھا جب ہم نے بیت اللہ کو بنی نوع انسان کے آنے کی جگہ ٹھہرایا دور دور سے چل کر آنا اور اپنا مقصود بیت اللہ کو بنانا قرار دیا وَ اَهُنَّا اور اس جگہ کو امن کی جگہ قرار دیا۔وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ اِبْرهِمَ مُصَلَّى اور ابراہیم کے مقام پر اپنی نمازوں کی جگہ بناؤ۔وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْرَجِمَ وَاسْمُعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ اور ہم نے ابراہیم اور اسمعیل سے یہ عہد لیا کہ وہ میرے گھر کو دونوں مل کر پاک رکھیں گے تاکہ