خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 85 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 85

خطبات طاہر جلد ۶ 85 59 خطبه جمعه ۶ فروری ۱۹۸۷ء دوسرے کی مختلف شکل کی چیز کا بسا اوقات ایک دوسری شکل کی چیز میں فٹ بیٹھنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے اور پھر یہ کہ جو منصوبہ بنیاد سے اُٹھے وہ بہت زیادہ حقیقی ہوتا ہے جو باہر سے آتا ہے اس میں کچھ نظریاتی باتیں کچھ غیر حقیقی سوچیں شامل ہو جاتی ہے۔اس لئے میں نے مرکزی کمیٹی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بنیاد سے منصوبے اُٹھوا کر اپنی طرف ان کو حرکت دیں اور منگوانے شروع کریں اور ان کی روشنی میں کچھ ان کو عمومی عالمی منصوبوں میں بھی بہتر نقوش کا اضافہ کرنے کی توفیق ملے گی اور جو عالمی منصو بہ مقامات تک پہنچے گا، ملکوں تک پہنچے گا اس کی روشنی میں وہ اپنی خامیاں دور کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔اس لئے اب تمام ملک اپنے اپنے ہاں فوری طور پر اپنی طاقتوں اور ملکی حالات جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ان کا اندازہ لگا کر یہ سوچنا شروع کریں کہ وہ کس طرح یہ جشن منائیں گے اور اس کے خد و خال کو معین کر کے امیر کی وساطت سے اپنی علاقائی کمیٹی کو بھجوائیں اور علاقائی کمیٹیاں اس کو نظر ثانی کرنے کے بعد پھر وہ مرکزی کمیٹیوں کی طرف بھجوائیں۔اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے کام ہیں جو فوری طور پر جاری ہونے والے ہیں مثلاً تمام دنیا میں اس جشن کے لئے بعض نئی تعمیرات کی ضرورت پیش آئے گی۔اس کے متعلق ہمیں کیا کیا ضرورتیں ہیں یہ تقریباً طے کر لی گئیں ہیں اور نقشہ بنانے کے لئے بعض آرکیٹیکٹ سے کہا گیا ہے کہ ان عمومی ضروریات کو مد نظر رکھ کر نقشہ بنا ئیں۔ضروری نہیں کہ ہر ملک میں ایک ہی معیار کی عمارت ہو گر نقشہ کم و بیش وہی ہوگا کیونکہ بعض نمائشوں کے لئے ، بعض کتابوں کو سجانے کے لئے بعض دوسرے کاموں کے لئے خاص قسم کے کمروں کی ، خاص شکل کے کمروں کی ضرورت پیش آتی ہے تو وہ عمومی نقشہ بھی تمام دنیا میں عنقریب بھجوادیا جائے گا جہاں تک ممکن ہو مقامی ذرائع سے ان عمارتوں کو بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور وقار عمل کا اس میں بہت دخل ہونا چاہئے اور ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ جماعت کا ہر طبقہ اس وقار عمل میں کسی نہ کسی طرح شامل ہو جائے اور بوڑھے بھی ، بچے بھی عورتیں ،مرد سب کو خدا تعالیٰ کے فضل سے توفیق ملے کہ اس مرکزی نمائندہ عمارت میں ہم نے اپنی محنت کا بھی کچھ حصہ ڈال دیا ہے۔جہاں تک ضروریات کی مقامی توفیق کا تعلق ہے ہر ملک اپنی توفیق کو دیکھ کر عمارت کا معیار بنائے اگر کہیں شاندار عمارت نہیں بنائی جاسکتی تو بانسوں کی تعمیر بھی ہوسکتی ہے۔گھاس پھوس کے ساتھ اس کی خلاؤں کو بند کیا جاسکتا ہے ہمٹی کی چھتیں بنائی جاسکتی ہیں ان کو لیپا پوتا جاسکتا ہے۔