خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 883 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 883

خطبات طاہر جلد ۶ 883 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء کاسٹ لوگوں کو کھینچ رہے تھے وہاں بھی وقف جدید کی طرف سے جوابی کاروائی اسی رنگ میں شروع ہو گئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح نصرت جہاں نے افریقہ میں کام کیا ہے اسی طرح ایک نصرت جہاں نو تحریک ہندوستان کے لئے ہونی چاہئے وہاں بھی اسی خطوط پر کام کو آگے بڑھانا چاہیئے کیونکہ وہاں پھل کی غیر معمولی توقع ہے اللہ کے فضل سے اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہم بہت جلد انشاء اللہ اگر جس رفتار سے اب ہم چل پڑے ہیں آگے پہلی منزل تو یہ ہے کہ پارٹیشن کے وقت تقسیم ہند کے وقت جو ہندوستان میں جماعت احمدیہ کا مقام اور مرتبہ تھا اس کو حاصل کریں گے پہلے اور اس کے بعد گلا قدم یہ ہوگا کہ اس کو بنیاد بنا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان مبشر الہامات کی تعبیر کی طرف آگے بڑھیں گے جو ہندوستان میں اسلام اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کی ترقی سے وابستہ ہیں، ان کے متعلق جو الہامات نازل فرمائے گئے۔اس لحاظ سے وقف جدید کی تحریک کو آپ بالکل کوئی معمولی عام تحریک نہ سمجھیں اس کا ہندوستان کے روحانی مستقبل کے ساتھ ایک گہرا واسطہ ہے اور ساری دنیا کی جماعتوں کو اس میں حصہ لینا چاہئے۔اب تک جو صورتحال آئی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جہاں تک وعدوں کا تعلق ہے سال 1986ء میں جتنے جماعت نے وعدے پیش کئے بیرونی جماعتوں نے 1987ء میں اس سے تقریبا نصف وعدے پیش کئے ہیں یعنی آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے رہ گئے ہیں اور یہ عمومی طور پر تو ہو نہیں سکتا اس لئے یہ ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے جہاں تک وصولی کا تعلق ہے وہ کم و بیش اتنی ہے۔اس لئے یا تو غلط فہمی ہوئی ہے یا مرکزی نظام کی طرف سے پوری توجہ نہیں دلائی جاسکی۔کچھ ہوا ضرور ہے جو اعدادو شمار بگڑے ہیں کیونکہ اگر وعدوں میں اتنی کمی تھی تو وصولی میں بھی اتنی کمی ہونی چاہئے تھی نسبت سے ، وہ نظر نہیں آئی۔جب میں نے تفصیلی جائزہ لیا تو جو بڑے ممالک ہیں ان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے قدم پیچھے نہیں گیا۔اس لئے معلوم ہوتا ہے کوئی حسابی غلطی ہوئی ہے یا لوگوں نے سمجھا کہ وعدے لکھوانے کی ضرورت ہی کوئی نہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا۔برطانیہ کا گزشتہ سال تین ہزار چھ سو (۶۰۰ ۳) پاؤنڈ کا وعدہ تھا اس دفعہ خدا کے فضل سے گیارہ ہز را چار سو انیس (۱۱،۴۱۹) پاؤنڈ کا ہے اور بیرونی دنیا کی جماعتوں میں برطانیہ کا چندہ ایک بڑا نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔اس لئے جہاں تقریبا چار گنا اضافہ ہورہا ہو وہاں پیچھے جانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہونا چاہئے۔دوسری امریکہ کی جماعت ہے امریکہ کی جماعت اگر چہ برطانیہ سے بہت