خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 849 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 849

خطبات طاہر جلد ۶ 849 خطبه جمعه ۱۸ دسمبر ۱۹۸۷ء نا قابل تسخیر بننے کے لئے موحد بننا ضروری ہے عبادت سے شرک کی بیخ کنی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے ( خطبہ جمعہ فرموده ۱۸ دسمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔ أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوبِهُ وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَ خَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشْوَةً فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللَّهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ اور فرمایا: ( الجاثیه : ۲۴) اس کا ترجمہ یہ ہے کیا تم نے اس شخص کی حالت پر غور نہیں کیا جس نے اپنی خواہش ہی کو اپنا معبود بنالیا ہو وَ أَضَلَّهُ اللهُ عَلَى عِلْمٍ اور خدا تعالیٰ نے ایسے شخص کو اپنے کامل اور قطعی علم کی بنا ر گمراہ قرار دے دیا ہو و خَتَمَ عَلَى سَمْعِام اور اس کی قوت سامعہ پر اس کے کانوں پر مہر لگادی ہو و قلبہ اور اس کے دل پر مہر لگادی ہو اور اس کی آنکھوں اور نظر پر پردہ چڑھا دیا ہو۔ فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ پس خدا کے سوا اور کون ہے جو اسے ہدایت دے سکے أَفَلَا تَذَكَّرُونَ پس کیوں تم ان باتوں پر غور و فکر نہیں کرتے اور کیوں تم ان باتوں سے نصیحت حاصل نہیں کرتے۔ عام طور پر وہ لوگ جو خدائے واحد کی پرستش کرتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں کہ خدا کے سوا اور کوئی معبود نہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس اقرار کے بعد وہ موحد شمار ہونے لگیں گے اور یہی وہ قدم ہے توحید کے اقرار کا جو پہلا بھی ہے اور آخری بھی ہے۔ گویا محض زبان سے یہ اقرار کر لینا کہ خدا ایک