خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 821 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 821

خطبات طاہر جلد ۶ 821 خطبہ جمعہ ۴ رد سمبر ۱۹۸۷ء جب ہم آہنگ ہو جاتے ہیں تو ان کے درمیان تعلق قائم ہو جاتا ہے اور Tuning Forks جس طرح سائنس کی لیبارٹری میں جو چمٹے سے بنے ہوئے ہوتے ہیں دھاتوں کے اگر ان کی Wavelength ایک ہو جائے ، ان کے اندر جو ایٹمز اور مالیکولیز کی ترتیب ہے وہ ایک ہی قسم کے نظم و ضبط میں آجائے اور ایک جیسی Wavelength پیدا ہونی شروع ہو جائے تو ایک ٹیوننگ فورک کو آپ بجا ئیں اور اس کے بعد اس پر ہاتھ رکھ کر اس کو بند کر دیں تو آپ حیران ہوں گے دیکھ کر کہ دوسرا ٹیوننگ فورک خود بخود اسی طرح بجنے لگ گیا ہے یعنی جو نغمہ اس ٹیونگ فورک سے پیدا ہو رہا تھا جسے آپ نے خود متحرک کیا ہے دوسرا ٹیونگ فورک جو بظاہر مردہ دکھائی دیتا ہے اسے کسی نے متحرک نہیں کیا اس ٹیوننگ فورک کی حرکت کے نتیجے میں خود بخود متحرک ہوا اور خود بخوداس سے وہی نغمگی پیدا ہونی شروع ہوگئی جو متحرک ٹیوننگ فورک سے پیدا ہورہی تھی۔یه تجربهہ عام سائنس کی لیبارٹریوں میں بچوں کو بھی دکھایا جاتا ہے یہ بتانے کے لئے کہ ہم آہنگی سے ہم کیسے کیسے استفادے کر سکتے ہیں۔اگر مزاج ایک ہو جائیں تو آپ کو ایک دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے بعض دفعہ محبت کے دوسرے سارے محرکات موجود ہوتے ہیں لیکن مزاج کے بعض حصوں کا اختلاف ان محبتوں کو بالآخر نفرتوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔بڑے پیار سے کئے ہوئے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں اس لئے کہ مزاج میں ہم آہنگی نہیں۔تو فرشتوں کی ذات اور ان کی گنہ اور ان کے محل اور ان کے مقام سے تو آپ نا آشنا ہیں اور نہ اس طرح ان کو بلانا آپ کے لئے جائز قرار دیا گیا ہے چونکہ وہ شرک میں داخل ہو جاتا ہے لیکن جن کاموں پر مامور ہیں اگر آپ ان کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں تو آپ کا فرشتوں کے ساتھ ایک تعلق قائم ہو جائے گا۔مثلاً جس طرح کائنات کو چلانے کے لئے فرشتے ہیں اس طرح روحانی اور شرعی نظام کو چلانے کے لئے بھی خدا کے فرشتے مامور ہیں اور انسان کے ساتھ انسان کے تعلقات کو قائم رکھنے اور ان کو چلانے اور ان کی حفاظت کے لئے بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے مامور ہیں۔اس لئے آپ جس نیکی میں ترقی کرتے ہیں اس نیکی کے فرشتے کے ساتھ آپ کا ایک تعلق قائم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔انسان اپنے دوستوں اور عزیزوں پر خرچ کرتا ہے مثلاً اپنا رزق ان کے او پر خرچ کرتا ہے تو وہ فرشتے جو رزق کے نظام پر قائم ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا ان سے تعلق