خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 795 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 795

خطبات طاہر جلد ۶ 795 خطبہ جمعہ ۲۷ / نومبر ۱۹۸۷ء نظام کائنات میں ہر چیز اپنے مدار میں رہتی ہے۔جماعت میں جو شخص اپنے منصب سے ہٹ کر معاملہ کرتا ہے اس سے فساد پیدا ہوتا ہے ( خطبہ جمعہ فرموده ۲۷ نومبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے ذیل آیات کی تلاوت کی :۔تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفْوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرى مِنْ فَطُورٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ ا يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرُ اور فرمایا: (الملک: ۲-۵) قرآن کریم کی سورۃ ملک کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ بہت ہی برکتوں والی ہے وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں ہر قسم کی ملکیت ہے اور تمام ملکیت اسی کے