خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 790
خطبات طاہر جلد ۶ 790 خطبہ جمعہ ۲۰ / نومبر ۱۹۸۷ء کے نتیجے میں تو ہر اگلی رفتار غیر معمولی طور پر اور بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، ہر اگلے گھنٹے کی رفتار اور ہو جاتی ہے، ہر اگلے دن اور ہفتے اور مہینے اور سال کی رفتار میں فرق پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔تو پانچ فیصد بھی اگر ہیں تو یہ کافی نہیں ہیں Acceleration پیدا کرنے کے لئے۔اگر آپ سو فیصدی نہ بھی ہوں میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر پچاس فیصد احمدی بھی حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ بن جائے تو اتنی تیزی سے دنیا میں اسلام کا انقلاب آنا شروع ہو جائے کہ آپ بھی کبھی اس کا تصور نہیں کر سکتے۔دنوں میں، ہفتوں میں مہینوں میں کیفیتیں اس طرح تبدیل ہونی لگیں کہ آپ حیران ہو جائیں گے دیکھ کر کہ دنیا کو کیا ہو گیا ہے۔بہت بڑی طاقت جماعت کو خدا عطا کر چکا ہے اور یہ طاقت انفرادی طور پر نہیں بلکہ جماعت کے اخلاص کے لحاظ ہے۔چنانچہ میں نے امریکہ کے دورے میں یہ بھی محسوس کیا کہ باوجود اس کے کہ اکثریت داعی الی اللہ نہیں لیکن اخلاص اور محبت کے لحاظ سے ہر ایک ان میں سے داعی الی اللہ بننے کا اہل بن چکا ہے۔بہت فرق پڑا ہے پہلے کی نسبت جب میں 1978ء میں امریکہ گیا تھا اس امریکہ میں اور آج کے امریکہ میں بہت بڑا فرق پڑ چکا ہے۔اس وقت اکثر خاندان بے تعلق سے یا تعلق تھا بھی تو ہلکا ہلکا نرم رفتار نرم گفتار ساتعلق تھا لیکن اب تو کیفیت یہ ہے کہ دلوں میں جذ بے اُچھلتے ہوئے میں نے دیکھے ہیں۔ہر خاندان میں اکثر ممبران خاندان کے اکثر ممبروں کی جماعت سے محبت کی حالت میں بہت بڑا فرق پڑا ہوا ہے اور خصوصیت سے مجھے خوشی اس بات کی ہوئی کہ احمدی خواتین میں خدمتِ دین کا جذ بہ بہت بیدار ہو چکا ہے۔غیر معمولی محبت اسلام کی اور اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کرنے کی تمنا ان کے دل میں پیدا ہو چکی ہے۔چنانچہ یہ نظارہ میں نے دیکھا ہے اکثر خاندانوں میں ملاقات کے وقت ان کی مائیں جب بچے پیش کرتی تھیں تو ان بچوں کے اوپر ان کی محنت ہوئی ہوئی دکھائی دیتی تھی معلوم ہوتا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے گھر میں انہوں نے دینی ماحول بنایا ہوا ہے، بچوں کو خدا اور رسول کی باتیں بتاتی ہیں۔فخر کے ساتھ ان سے وہ کلمے سنواتی تھیں، قرآن کریم کی آیات جو یاد کی ہو ئیں تھیں وہ سنواتی تھیں۔دین کی محبت کے اظہار والی نظمیں ان کو یاد کروائی ہوئی تھیں اور بچوں کے دل میں بڑا نمایاں طور پر اسلام کا پیار دکھائی دے رہا تھا۔تو یہ جو چیز ہے یہ خوش کن بھی بہت ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم میں سے اکثر ا بھی داعی الی اللہ