خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 788 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 788

خطبات طاہر جلد ۶ 788 خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء لیتے ہیں۔ان حالات کے باوجود سعادت سے محروم رہنا یہ نہ عقل کے مطابق ہے نہ کسی پہلو سے بھی کوئی معقول بات دکھائی نہیں دیتی اور محرومی نہیں بلکہ گناہ بن جاتا ہے۔اس لئے میں یورپ اور امریکہ میں بسنے والی جماعتوں کو بالخصوص اور تمام دنیا کی جماعتوں کو پھر یادکرا تا ہوں کہ وہ ہوا چل پڑی ہے جس ہوا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کو بالآخر دنیا پہ غلبہ نصیب ہوتا ہے اور آپ کی جد و جہد اور کوشش اور دلچپسی کی ضرورت ہے۔دلچسپی جب میں کہتا ہوں تو اکثر دوستوں کو پتا نہیں چلتا کہ کس طرح دلچسپی لیں، اکثر دوستوں کو طریقہ نہیں پتا اور اسی لئے میں نے بار بار جماعتوں کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنی مجالس عاملہ میں ہر مہینے یہ بات رکھا کریں کتنے دوست تبلیغ میں دلچسپی لے رہے ہیں جو لے رہے ہیں ان کو تبلیغ کا سلیقہ بھی ہے کہ نہیں اور جو نہیں لے رہے وہ کیوں نہیں لے رہے۔اکثر ان میں سے ایسے ہوں گے جن کے دل میں تمنا تو ہوگی لیکن پتا نہیں ہوگا کیسے کرنی ہے اور امریکہ کے دورے کے دوران مجھے یہ بھی معلوم ہوئی بات کہ اس معاملے میں امریکہ کا نظام جماعت غفلت کا مرتکب رہا ہے۔انہوں نے اس ہدایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا نہ مرکزی جماعت نے نہ شہروں کی جماعتوں نے اور نتیجہ یہ نکلا کہ مجالس عاملہ کے اجلاسات اگر ہوتے بھی ہیں یہ نہیں مجھے پتا کے با قاعدگی کے ساتھ ہوتے بھی ہیں کہ نہیں اگر ہوتے بھی ہیں تو اس سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل پر غور نہیں کیا جاتا۔چنانچہ اس سفر کے دوان میں ان کو متوجہ کرتارہا ہوں کہ جب خلیفہ وقت کی طرف سے کوئی بات آپ کو پہنچائی جائے اس میں حکمت ہوتی ہے اس میں ایک فائدہ ہوتا ہے اس کو نظر انداز کرنے سے آپ بہت سی سعادتوں سے محروم رہ جاتے ہیں اور جو کھلی کھلی برسر عام ہدایت دی گئی ہے اس کی خلاف ورزی کرنا تو ایک قسم کا باغیانہ رجحان ہے۔تو نظام جماعت کے نمائندہ لوگوں کا فرض بن جاتا ہے کہ جب بھی کوئی ایسی ہدایت دی جائے اس کے اوپر عمل کرنا شروع کریں اور اس سعادت کے نتیجے میں ہی خدا ان کو بہت ساری نیکیاں نصیب فرمائے گا ، بہت ساری نئی نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے گا ، ان کی کوششوں کو مزید بہتر پھل لگنے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے میں یہ دوبارہ یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی لیکن ساری دنیا میں تمام دنیا کی جماعتیں اس بات پر پابندی کے ساتھ قائم ہو جائیں کہ ہر مہینے ایک دفعہ مجلس عاملہ میں ان باتوں پر غور کیا جائے کہ کہاں تک جماعت دعوت الی اللہ