خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 768
خطبات طاہر جلد ۶ 768 خطبه جمعه ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء کرتے تھے ہلکی مزاج کو ملحوظ رکھا کرتے تھے۔اس لئے ان باتوں کو خوب سمجھیں اور اپنے پلے باندھ لیں یہ مضمون بہت وسیع اور بہت لمبا ہے میں اب اس بات کو مختصر کرتا ہوں کیونکہ آج اس کے بعد شوری کی کاروائی بھی ہونی ہے۔اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے، خدا آپ کو اپنی خالص محبت عطا کرے کیونکہ سب ضمانتوں سے بڑھ کر ، سب ضمانتوں کی جان خدا کی محبت ہے۔یہ محبت آپ کے دل میں پیدا ہوگئی تو مجھے آپ کے بارے میں کوئی خطرہ نہیں رہے گا میری ساری فکریں دور ہو جائیں گی۔میں کامل اطمینان رکھوں گا کہ میں آپ کو خدا کی حفاظت میں چھوڑ کر جارہا ہوں لیکن اگر آپ نے اس محبت کو خطرہ پیدا ہونے دیا، اس محبت پر آنچ آنے دی تو میری ساری نصیحتیں ہوا میں بکھر جائیں گی ، میرے سارے غم قائم رہیں گے، میں ہمیشہ آپ کے بارے میں فکروں میں مبتلا رہوں گا۔خدا کی خاطر ایک ہو جائیں، خدا سے اپنا پیار بڑھا ئیں ، مجھ سے اگر پیار کرتے ہیں تو محض خدا کی خاطر کریں پھر آپ کو کوئی دنیا کی طاقت نقصان نہیں پہنچاسکتی۔پھر آپ کی جمعیت ہمیشہ قائم رہے گی، پھر آپ پھولیں گے اور پھلیں گے اور بڑھیں گے اور کوئی دنیا کی طاقت آپ کو سمیٹ نہیں سکے گی، آپ کے پیغام میں وہ عظمت پیدا ہو جائے گی جس میں خدا کی محبت غیر معمولی کشش پیدا کرتی ہے۔آپ وہ آسمانی آواز ہو جائیں گے جو زمینی طاقتوں کے مقابل پر غالب آئے گی اور زمین پر جھکنے والوں کو آپ اٹھا ئیں گے اور آسمان کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: چند مرحومین کی نماز جنازہ غائب کی درخواست کی گئی ہے اور بہت سے ایسے اس میں کارکن بھی شامل ہیں جو سلسلے کے کارکن تھے، بعض ان میں ایک وقت میں واقفین زندگی بھی رہے۔بہر حال ان سب کی نماز جنازہ غائب، جمعہ کے بعد عصر کی نماز ہوگی عصر کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔پہلا نام ہے مکرم ملک عطاء الرحمان صاحب سابق مبلغ فرانس کا جو چند روز قبل جرمنی میں وفات پاگئے۔دوسرے ڈاکٹر کیپٹن بشیر احمد صاحب ربوہ میں وفات پاگئے ہیں اور ان کے ایک بھائی جو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں مدت سے بہت ہی عمدگی اور اخلاص کے ساتھ کام کرتے رہے مکرم محمد احمد