خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 767
خطبات طاہر جلد ۶ 767 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء ہیں کہ تمہاری تربیت کر سکیں۔تمہارے مزاج اگر بگڑ جائیں گے تو اسلام کہاں کہاں تمہارے اس بگڑے ہوئے مزاجوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔اگر تمہاری سوچیں ٹیڑھی ہو چکی ہوں گی اور مقامی بن گئی ہوں گی تو کہاں کہاں اسلام ٹیڑھا ہو کر تمہاری سوچوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔تمہیں ان ٹیڑھی سوچوں کو چھوڑ نا ہوگا اور اس مرکزی بنیادی مزاج کی طرف آنا ہوگا جومحمد مصطفی ﷺ کا مزاج ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے واضح طور پر سورۃ طہ میں فرمایا کہ جب دنیا کے تکبر توڑ دیئے جائیں گے، جب عظیم طاقتوں کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا اور انہیں ہموار کر دیا جائے گا:۔يَوْمَ بِذِ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ( : ١٠٩) تب دنیا اس بات کی اہل ہوگی کہ میرے محمد ، اس داعی کی پیروی کر سکے جس میں کوئی کبھی نہیں۔تم چاہتے ہو کہ اسلام تمہاری کجیوں کی پیروی کرے،تمہارے مطابق اپنا مزاج بدلنا شروع کرے یہ نہیں ہوسکتا۔کسی قوم کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ اسلام کے عالمی مزاج کو قومی مزاج میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔اسی طرح جاپانیوں نے ہر مذہب کا حلیہ بگاڑا۔آج بھی بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ جو مذہب جاپان میں داخل ہوا ہم نے اس کو Japanised کر دیا یعنی بدھ ازم کو بھی Japanised بدھ ازم کے طور پر اپنا یا کنفیوشس ازم کو بھی Japanised کنفیوشس ازم کے طور پر اپنایا اور تا ؤازم کو بھی Japanise تاؤ ازم کے طور پر اپنایا اور آج اسلام کو بھی Japanised اسلام کے طور پر اپنا رہے ہیں۔چنانچہ ایک جاپان کا مسلمان لیڈر مجھے ملا اور اس سے میں نے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ اسلام کو آپ جس طرح Japanised کر رہے ہیں اس کی مثال دیں؟ کہتا مثلاً ہم نے وہاں شراب حلال کر دی سؤ رحلال کر دیا۔سب جاپانی مسلمانوں کو ہم کہتے ہیں کہ یہ پرانے زمانے کی باتیں تھیں جاپانی مزاج کے مطابق ہم سور اور شراب کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے اس لئے اسلام کو بدلنا ہوگا۔اس طرح تو اسلام دوبارہ ہزار ہا ملکوں اور قوموں میں تبدیل ہو جائے گا۔وہ وحدت ملی کہاں رہی جس کی طرف دنیا کو بلایا جارہا تھا؟ وہ ایک پیغام کہاں چلا گیا جس کی طرف سارے انسانوں کو دعوت دی جا رہی تھی ؟ دنیا واپس لوٹ جائے گی ان قدیم زمانوں کی طرف جب ملکی نبی ملکی پیغام لے کر آیا